جمعہ، 1 نومبر، 2024

ہنزہ ۔ ہنزہ کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کے فقدان پے دلشاد بانو صوبایئ وزیر خاندانی منصوبہ بندی کا نوٹس۔

 



ہنزہ (اجلال حسین سما)

 ہنزہ کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کے فقدان پے دلشاد بانو صوبایئ وزیر خاندانی منصوبہ بندی کا نوٹس۔  گورنمٹ بوائز ماڈل ہائی سکول علی آباد میں ششماہی امتحانات کے نتائج اور ٹیچرز پیرنٹس میٹینگ کا انعقاد کیا گیا اس پروگرام سے بطور مہمان خصوصی تقریر کرتے ہوئیے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی ہے کہ سرکاری دفاتر کے عین وسط میں سکول ہے اس کا گراونڈ خستہ حالی کا شکار ہے دفتروں سے بار جا کر کام کرنے کی انکو توفیق نہیں ہو تا میں ایس ایم سی اور نمبرار اسلم کا مشکور ہوں نے اس ایشو پر میری تو جہ مرکوز کروایا  ۔انہوں نےسکول کی گراونڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے چالیس لاکھ کے خطیر گرانٹ کا اعلان کیا ۔ 

اس سے پہلے سکول کے پرنسپل نے اپنے سپاس نامہ میں کہا کہ یہ اسکول ہنزہ کا سب سے معیاری سکول ہے اٹتیس سال پہلے اس سکول کو ہائی سکو ل کا درجہ دیا تھا سات سو سے زائد طلب ہر سال یہان زیر تعلیم ہوتے تھے ۔انگلش میڈیا سکولوں کا دور آیا تو اکثر نے یہاں سے پرائیوٹ سکولوں کا رخ کر لیا ، سرکا ر نے بھی اس پر توجہ نہیں دی ، ایس ایم سی بنایا گیا اسکول کو ماڈل ہایئ سکول بنا یا گیا اس کے نصاب کو انگلش میڈیا میں تبدیل کیا محکمہ تعلیم نے اس کی تعمیر نو کیا اب یہ علاقے کا سب سے بہترین سکول بن چکا ہے اس میں ہمارے بہترین اساتذدہ کا محنت طالموں کی علم سے لگن اور آپ والدین کے تعاون کے بدولت ہم اس مقام پے پہنچے ہیں یہان بہترین آیئ ٹی لیب ، طالب علموں کو آن لائن تعلیم یا اساتذہ کی غیر موجودگی میں پڑھانے کے لیے ڈیجٹل پلیٹ فارم بھی اس سکول میں موجود ہے ، 

انہوں نے صوبایئ وزیر سے سکول کے لیے ہال ، کھیل کے لیے گرانڈ کی سہولت فراہم کر نے مطالب کیا جس پے میڈم دلشاد نے فوری طور سکول گرانڈ کے لیے گرانڈ کا اعلان کیا سکول ہال اور دیگر ضرویات کے لیے بھی بر پور تعاون کی یقیہن دہانی کرادی 

محکمہ تعلیم کے ڈی ڈی دیدار پناہ نے ہنزہ میں سرکاری سکولوں کی بہتر کارکردگی پے شرکا کو بتایا ڈی ڈی دیدار پناہ کا اپنا بیٹا بھی اس سکول کے پوزیشن ہولڈر ہیں بیٹے کی غیر موجودگی پے انہوں نے بیٹے کا انعام بھی وصول کیا 

پروگرام میں علی آباد ماڈل ہائی سکو ل ایس ایم سی کے چیر مین شاہد ، نمبراد اسلم ، چیف آفسر بلدیہ ، تحصیدار ہیڈ کواٹرز ، صد ر ہنزہ پریس کلب اجلال حسین اور ایس ایم سی کے نائب چیرمیں اسد اللہ غازی اور طالب علموں کے والدین  نے شرکت کی

ڈی ایچ کیو ہنزہ لاوارث بن گیا صوبائی حکومت وانتظامیہ کے وعدے وفا نہ ہو سکیں۔نہ لیبارٹری نہ سی سیکشن نہ ادویات نہ گائینی و اپریشن تھیٹر فعال۔ ہزاروں مریض مجبورا لاکھوں روپے خرچ کرکے نجی طبی مراکز جانے پر مجبور


ہنزہ ۔ہنزہ۔ ینگ ڈاکٹرز میدیا سے گفتگو کر رہے ہیں 


: ہنزہ ۔ اجلال حسین سما 


 

ڈی ایچ کیو ہنزہ لاوارث بن گیا صوبائی حکومت وانتظامیہ کے وعدے وفا نہ ہو سکیں۔نہ لیبارٹری نہ سی سیکشن نہ  ادویات نہ گائینی و اپریشن تھیٹر فعال۔ ہزاروں مریض مجبورا لاکھوں روپے خرچ کرکے نجی طبی مراکز جانے پر مجبور 
محکمہ صحت خاموش تماشائی


ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے لیے سہولیات کی عدم فراہمی پے ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج ڈاکٹرز کی کمی 48گھنٹے ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔ ہم اپنی تنخواہ سے نئے ڈاکٹروں کو پیسے دیکر خدمات دے رہے ہیں صوبائی حکومت کی عدم توجہ سے مریض ڈاکٹروں ینگ ڈاکٹر 


ہسپتال میں سہولیت نہ ہونے کی وجہ سے عوام حلقوں کی جانب سے ڈاکٹروں کو شکایتوں کا انبار۔۔شکایتوں سے تنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنزہ کے ڈاکٹروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔

ینگ ڈاکٹرز نے میڈیا ٹالک کہا کہ

١۔ڈی ایچ  کیو ہسپتال  ہنزہ میں ایمرجنسی می…

 ڈی ایچ کیو ہنزہ لاوارث بن گیا صوبائی حکومت وانتظامیہ کے وعدے وفا نہ ہو سکیں۔نہ لیبارٹری نہ سی سیکشن نہ  ادویات نہ گائینی و اپریشن تھیٹر فعال۔ ہزاروں مریض مجبورا لاکھوں روپے خرچ کرکے نجی طبی مراکز جانے پر مجبور 

محکمہ صحت خاموش تماشائی


ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے لیے سہولیات کی عدم فراہمی پے ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج ڈاکٹرز کی کمی 48گھنٹے ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔ ہم اپنی تنخواہ سے نئے ڈاکٹروں کو پیسے دیکر خدمات دے رہے ہیں صوبائی حکومت کی عدم توجہ سے مریض ڈاکٹروں ینگ ڈاکٹر 


ہسپتال میں سہولیت نہ ہونے کی وجہ سے عوام حلقوں کی جانب سے ڈاکٹروں کو شکایتوں کا انبار۔۔شکایتوں سے تنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنزہ کے ڈاکٹروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،

ڈی ایچ  کیو ہسپتال  ہنزہ میں ایمرجنسی میں کام کرنے والے ڈاکٹرز(میڈیکل افیسرز)  کی شدید ترین کمی ہےجس کے باعث ایمرجنسی سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔سیاحوں کا بے پناہ رش اور پورے ڈسٹرکٹ کے لوڈ کے ساتھ دو یا تین ڈاکٹرز کے لیے 24 گھنٹے ایمرجنسی چلانا بہت ہی مشکل   ہے 

وائی ڈی اے  ہنزہ کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹرز کی کمی کو فل فور پورا کیا جائے تاکہ ایمرجنسی سروس متاثر نہ ہو 

۔گائنکالوجسٹ ریڈیولوجسٹ اور ارتھوپیڈک سرجن کے نہ ہونے کی وجہ سے پورے ڈسٹرکٹ کے غریب مریض بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ،ہر دوسرے مہینے ڈاکٹرز کے ٹرانسفرز ہو جاتے ہیں اس عدم تسلسل کی پالیسی کے باعث غریب عوام اپنے معمولی مسائل کے لیے بھی گلگت جانے پر مجبور ہیں وائی ڈی اے ہنزہ  کا مطالبہ ہے کہ مستقل بنیادیوں پر ریڈیالوسسٹ گائنکالوجسٹ اور ارتھوپیڈک سرجن تعینات ہو تاکہ مریضوں کو تکلیف سے نہ گزرنا پڑے 

٣۔وائی ڈی اے کا مطالبہ ہے کہ لیب کو مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے ,لیبارٹری میں  ایمرجنسی ٹیسٹوں کا ہونا یقینی بنایا جائے ۔ایکسرے اور الٹراساونڈ سروس کو فلفور بہال کیا جاہے 

وائی ڈی اے ہنزہ  کاہیلتھ سیکرٹری چیف سیکرٹری اور وزیر صحت سے  مطالبہ ہے کہ من جملہ مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ غریب مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

پیر، 10 جون، 2024

 ‏مودی کی الیکشن میں جیت بھارت کے مسلمانوں کے مستقبل کے لیے سب سے بڑا چیلنج
بھارت کے مسلمان کئی برس سے مودی کے عتاب کا شکار ہیں 



ہندوستان 

انتخابی مہم کے دوران بھی مودی سرکار نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو طنز و تنقید کا نشانہ بنایا، راجھستان میں انتخابی ریلی کے دوران مسلمانوں کو ”درانداز“ قرار دیا


مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف نفرت پر مبنی حملوں پر سوسائٹی کی جانب سے الیکشن کمیٹی کو خط بھی لکھا گیاجس میں مودی سرکار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا


 بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے سول سوسائٹی پر حملوں میں تیزی آئی


انتخابی مہم کے دوران مودی کی جانب سے جہا! د ووٹ جیسی اصلاحات کا کھلے عام استعمال مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیلئے باعث تشویش رہا


مودی نے حکومت کا حصہ بنتے ہی گجرات میں مسلمانوں کے خو-ن سے ہولی کھیلی جس پر انہیں قصائی کا خطاب بھی دیا گیا


جس بات کو بین الاقوامی سطح پر کم توجہ ملی وہ یہ حقیقت ہے کہ سنگھ پریوار جو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یار (آر ایس ایس) کی زیر قیادت عسکریت پسند ہندوتوا تنظیموں کا مجموعہ ہے ہندوستان کو ایک ہندو راشٹر کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے 


ایک واضح طور پر ہندو ملک بننا ہندوستانی ریاست کو اس کے آئین میں تصور کیے جانے والے مخالف میں بدل دے گا


 اس سے کروڑوں ہندوستانیوں کو خطر-ہ لاحق ہو جائے گا کیونکہ اس کا مطلب بنیادی اداروں، اصولوں اور ان قوانین کو معطل کرنا ہے جو سیکو_لر_ازم اور جمہوریت کی خصوصیت رکھتے ہیں 


مودی کے تیسری بار اقتدار پر بیٹھنے سے یہ خطر_ہ بڑھ جائے گا کہ گزشتہ دس سالوں سے ہندو قوم پرست ذہنیت اپنے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرے گی 


حیدرآباد کے رہائشی  رونق شاہی نے ڈی ڈبلیو سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،

”میرے خیال میں مسلمان ماضی کے مقابلے میں اب زیادہ غیر محفوظ ہیں ''


 جو حالا ت مودی سرکار نے بنا دیے ہیں  مجھے یقین ہے کہ برا ہی ہو گا، رونق شاہی


مودی کے تیسری بار برسراقتدار آنے کے امکانات کے بعد بھارت میں موجود اقلیتیں بالخصوص مسلمان اس خو_ف میں مبتلا ہیں کہ مودی اپنے ہندوتوا نظریے کی تکمیل کیلئے ایک بار پھر ظلم و بر_بریت کا بازار گرم کرے گا


مودی کے اقتدار سنبھالنے بعد مسلمانوں سے پہلے شہریت کے حقوق چھینے گئے تھے اب یہ خطر_ہ بڑھ گیا ہے کہ ان کے بنیادی زندگی کے حقوق بھی سلب کردیئے جائیں گے


بی جے پی جیسی انتہا پسند جماعت کے اقتدار میں آنے کا یہ مطلب بھی واضح ہے کہ خطے میں امن و سلامتی کے امکانات معدوم ہو جائیں گے


مودی سرکار نے دور اقتدار میں پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازعات بڑھائے اور اس بار امکانات ہیں کہ وہ اس حد سے آگے جائینگے


مقبوضہ کشمیر جس کی خصوصی حیثیت مودی کے اقتدار میں ہی ختم کی گئی تھی ان کیلئے بھی مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے حالات مزید بگاڑ کی جانب سے جائینگے


مودی اگر تیسری بار اقتدار میں آنے سے حالات مزید خراب ہونگے، اس صورتحال میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اب بھارت میں اقلیتوں کے حقوق پر زیادہ باریک نظر رکھنے کی ضرورت ہے

ہفتہ، 8 جون، 2024

ہنزہ ۔ . فضائی آلودگی: بڑھتی ہوئی سیاحت اور گاڑیوں کے اخراج کی وجہ سے ہوا کا معیار خراب ہوتاہے

 پاکستان کا ایک خوبصورت خطہ ہنزہ کو ماحولیاتی آلودگی کے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ خطے میں ماحولیاتی آلودگی کے کچھ اہم مسائل میں شامل ہیں:



۱. فضائی آلودگی: بڑھتی ہوئی سیاحت اور گاڑیوں کے اخراج کی وجہ سے ہوا کا معیار خراب ہوتاہے 

۲. ⁠. پانی کی آلودگی: شہروں اور دیہاتوں کا غیر علاج شدہ گندا پانی اور سیوریج ندیوں، جھیلوں اور گیلی زمینوں کو آلودہ کرتے ہیں، جس سے آبی حیات اور انسانی صحت کو خطرہ ہے 

۳. ⁠. سالڈ ویسٹ مینجمنٹ: کچرے کو ناکافی ٹھکانے لگانے اور ڈمپنگ کی مناسب جگہوں کی کمی عوامی مقامات اور آبی گزرگاہوں میں کوڑا کرکٹ اور آلودگی کا باعث بنتی ہے۔

ہنزہ میں روزانہ فی فرد 430گرام کچرہ پیدا کرتا ہے جبکہ کل 45 سے 55ٹن کچرہ جمع ہوتا ہے 


ان میں 60فیصد کچرہ کمرشل اور 40فیصد گھریلو کچرہ جمع کیا جاتا ہے 


ان میں عام کچرہ 70 سے 80 فیصد ہے جبکہ 20 سے 30 فیصد کچرہ پلاسٹک وغیرہ ہوتا ہے سالانہ 2.28 فیصد کچرہ بڑھ جاتا ہے



۴. ⁠. جنگلات  اور پھلدار درختوں کی کٹائی اور زمین کا انحطاط: ضرورت سے زیادہ لاگنگ، کان کنی، اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے نتیجے میں رہائش گاہ کی تباہی، مٹی کا کٹاؤ، اور حیاتیاتی تنوع کا نقصان ہوتاہے 

۵. ⁠. موسمیاتی تبدیلی: بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور بارش کے بدلتے ہوئے پیٹرن زراعت، آبی وسائل اور ماحولیاتی نظام کو متاثر کرتے ہیں، جس سے برفانی پگھلنے اور قدرتی آفات میں اضافہ ہوتا ہے۔





 زرعی آلودگی*: کیڑے مار ادویات، کھادوں اور جڑی بوٹی مار ادویات کا زیادہ استعمال مٹی، پانی اور ہوا کو آلودہ کرتا ہے، جس سے انسانی صحت اور ماحول متاثر ہوتا ہے۔


آگاہی اور تعلیم کا فقدان*: مقامی لوگوں اور سیاحوں کے درمیان محدود ماحولیاتی علم اور آگاہی آلودگی اور غیر پائیدار طریقوں میں معاون ہے۔


ماحولیاتی آلودگی کے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت، مقامی کمیونٹیز اور سیاحوں کی جانب سے پائیدار طریقوں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور ماحول دوست پالیسیوں کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے

پیر، 17 جنوری، 2022

استور ۔صوباٸی حکومت اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے ہدایات کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کے حوالے سے ضروری کارواٸی مکمل کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر زلقرنین

استور غلام مصطفٰی سے 



ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان کی زیر صدارت آمدہ بلدیاتی اداروں کے انتخابات کی مناسبت سے حلقہ بندیوں کے حوالے سے متعلقہ حکام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔



 اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استور نظام الدین، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر ولی اللہ فلاحی، ڈپٹی ڈریکٹر مقامی حکومت و دہی ترقی غلام  دستگیر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور چیف آفیسر ضلع کونسل عبداللہ خان شریک تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ  صوباٸی حکومت اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے ہدایات کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کے حوالے سے ضروری کارواٸی مکمل کرنا ہے اور آج کا اجلاس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل اور میونسپل  کی حلقہ بندی کے حوالے سے ہم نے ضروری کارواٸی مکمل کرکے مجاز حکام کو پہنچانا ہے تاکہ بلدیاتی اداروں کے انتخابات ک انعقاد بروقت ممکن ہوسکے۔



 انہوں نے کہا کہ حلقہ بندی کے حوالے سے مشاورت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گٸی تھی لیکن آج کے اجلاس میں ماسواۓ ایک سیاسی جماعت کا نماٸندہ کے باقی کسی جماعت نے شرکت نہیں کی۔ اس سلسلے میں مذید مشاورت کے لیے دوبارہ اجلاس منعقد ہوگا تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کا نقطہ نظر بھی سنا جاۓ گا تاکہ باہمی مشاورت سے حلقہ بندی کا عمل مکمل کرکے مجاز حکام کو بھیجا جاسکے ۔



منگل، 9 نومبر، 2021

سندھ حکومت نے بہتر(72ٌ) گھنٹے میں نوٹس نہ لیا گیا تو سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا



سندھ حکومت نے   بہتر(72ٌ) گھنٹے میں نوٹس نہ لیا گیا تو سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی نے سندھ حکومت سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بہتر(72ٌ)گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا 


کراچی (عدنان سید  ) ۔۔کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن (لبرا) کے جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ،جوائنٹ سیکرٹری سیدجنیداحمد،کراچی رپورٹرز فورم کے صدر میاں طارق جاوید، عابد عباسی و دیگر ایس بی سی اے میں یادداشت پیش کرنے کے لیے داخل ہونے سے روکنے ہاتھا پائی کی کوشیش،مغلظات بکنے اور بدتمیزی پر لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن نے شدید الفاظ میں مذمت کا اظہار کیا ہے،


کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی نے سندھ حکومت سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بہتر72))گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیااگر بہتر(72ٌ) گھنٹے  میں نوٹس نہ لیا گیا تو سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا منگل  کے روز سرکاری اداروں میں صحافیوں کو پیشہ ورانہ خدمات سے روکنے اور داخلے پر پابندی کے خلاف لوکل باڈیزرپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایس بی سی اے بلڈنگ سوک سینٹر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ 


مظاہرے سے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی، جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان زاہد عسکری، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی، کراچی رپورٹرز فورم کے صدر میاں طارق جاوید، کے یو جے کے رہنما یونس آفریدی، لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عمران علی شاہ، نائب صدر تنویر سید، جوئنٹ سیکرٹری سید جنید احمد، سیکرٹری مالیات عابد عباسی، رانا ریحان، احسن افتخار، احمد علی، ایاز خان، رضوان جلالی، فرقان فاروقی، راؤعبدالغفار،اسد علی کے یو جے دستور کے رکن عدنان بیگ اور پاکستان اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جاویدمینگل، ندیم شیخ، ایمپلائز یونین کے ڈی اے کے چیئرمین عبدالمعروف نے شرکت کی۔


 مظاہرے کے بعد فہیم صدیقی صدر کے یو جے سمیت لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور اراکین جب یاداشت جمع کرانے کے لئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مرکزی دفتر میں داخل ہونے لگے تو سیکورٹی اہلکار گل خان اور ذاکر لودھی نے دروازہ  پر تالا لگا دیا اور صحافیوں کو مغلظات بکیں جبکہ صحافیوں کو دھکے بھی دیئے گئے اس حوالے سے لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن نے تھانہ نیوٹاؤن میں ایف آئی آر درج کرانے کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔


شرکاء نے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلا جواز غیر اعلانیہ پابندی نہ ہٹائی گئی توا حتجاج دائرہ وسیع کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے سامنے کیا جائے گا، وزیراعلی سندھ، وزیربلدیات صحافیوں پر پابندیوں کا نوٹس لیں اور آئینی و قانونی حق دلوایا جائے۔

منگل، 26 اکتوبر، 2021

گلگت ۔ جی بی پولیس نے گلگت میں کمنٹی پولیس سسٹم متعارف کرویا جسمیں علاقے کے معززین و عمائدین نے حلف اٹھایا





گلگت پولیس۔ 26اکتوبر 2021

انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کے خصوصی ہدایات اور وژن کی روشنی میں ضلع گلگت میں  مختلف تھانوں کے حدود سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے 78 معززین و عمائدین علاقہ نےڈی آٸی جی   گلگت رینج میاں ڈاکٹر سعید احمد سے بطور ممبر پولیس لیزان کمیٹی حلف لیا۔

اس موقع پر ڈی آٸی جی  گلگت اور  ایس ایس پی   گلگت نے ممبران پولیس لیزان کمیٹی سے ان کی جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی میں نمایاں کردار، نیک نام


ی اور قیام امن کی کوششوں کی تعریف کی۔ اور یقین دلایا کہ علاقائی سطح پر امن اور مثالی معاشرے کے تشکیل کے لئے ان کی ہر کاوش میں پولیس انکے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ ممبران پولیس لیزان کمیٹی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروئی،امن کے قیام میں پولیس کی مدد اور بین المسالک ھم آہنگی اور مسائل کو ابتدائی/محلہ سطح پر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔