اتوار، 29 دسمبر، 2024

گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مین روڑ شہید سیف الرحمٰن ہسپتال سے کے آئی یو بریج تا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک گلگت بزنس حب بنانے کا فیصلہ۔









گلگت۔

گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مین روڑ شہید سیف الرحمٰن  ہسپتال سے کے آئی یو بریج تا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک گلگت بزنس حب  بنانے کا فیصلہ۔

متعلقہ روڈ کے دونوں اطراف کنٹرولڈ ایریا ڈیکلیئرڈ، ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد۔

تفصیلات کے مطابق گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گریویٹی مین روڑ شہید سیف الرحمٰن  ہسپتال سے کے آئی یو بریج تا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک جو روڈ ہے اس پر گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گلگت بزنس حب بنانے کا پلان ہے اور  روڈ پر سیوریج کے مین لائن کو بچھانا یے اس لئے روڈ کے دونوں اطراف کو  کنٹرولڈ ایریا ڈیکلیئرڈ کرکے ہر قسم کی کنسٹریکشن پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس لیے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ اس روڈ کے دونوں اطراف میں کسی بھی قسم کی کنسٹریکشن نہ کی جائے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی 

پیر، 9 دسمبر، 2024

محکمہ مواصلات و تعمیرات ضلع ہنزہ کے ایگزیکٹو انجینئر نے حالیہ دنوں میں خیبر گوجال میں قائم کیے جانے والے ونٹر سپورٹس گراؤنڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران گراؤنڈ میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا گیا اور مختلف خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔ ا






ہنزہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات ضلع ہنزہ کے ایگزیکٹو انجینئر نے حالیہ دنوں میں خیبر گوجال میں قائم کیے جانے والے ونٹر سپورٹس گراؤنڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران گراؤنڈ میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا گیا اور مختلف خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔

ایگزیکٹو انجینئر نے گراؤنڈ کے ناقص معیار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار اور عملے کو فوری طور پر کوتاہیوں کو درست کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ علاقے میں ونٹر سپورٹس کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے، اور اس میں کسی قسم کی غفلت یا ناقص کارکردگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


ہنزہ ۔ ہنزہ کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کے فقدان پے دلشاد بانو صوبایئ وزیر خاندانی منصوبہ بندی کا نوٹس۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ منصوبے کی کامیابی علاقے کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگی، اور اس میں معیار کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے موقع پر موجود اہلکاروں کو ہدایت کی کہ کام کی نگرانی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے اور منصوبے کو طے شدہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے، ایگزیکٹو انجینئر نے وعدہ کیا کہ تعمیراتی کام کی ہر مرحلے پر سخت نگرانی کی جائے گی، تاکہ عوام کے وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

یہ اقدام نہ صرف عوامی مفاد کے لیے ہے بلکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی شفافیت اور معیار کے عزم کا مظہر بھی ہے۔ ہنزہ کے شہریوں نے اس دورے اور سخت اقدامات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ علاقے کے نوجوانوں کے لیے بہترین مواقع فراہم 

ہفتہ، 7 دسمبر، 2024

ہنزہ ۔ہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں ہنزہ میں خصوصی افراد کی بہتر نگہداشت اور ان کو مصروف عمل رکھنے کے لئے قراقرم ایریا ڈویلمنٹ آرگنائیزیشن نے جو گزشتہ اَٹھائیس برسوں سے کام سر انجام دے رہی ہے وہ قابل صد آفرین ہے۔ ان کے لئے بہتر انتظامات کرنے پر میَں اعظم بھائی کا مشکور و ممنوع ہوں



ہنزہ(عبدالمجید) ہنزہ میں عالمی یوم بہبودی خصوصی افراد منایا گیا اس کی بڑی تقریب کاڈد حیدر آباد مرکز میں ہو ئی اس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔مِس افشاں نے تلاوت کی نعت شریف گنان خواں اسحاق نے پڑھا مہمان خصوصی کی حیثیت سے کرنل (ر) عبیداللہ بیگ ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت گلگت بلتستان حلقہ چھ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں ہنزہ میں خصوصی افراد کی بہتر نگہداشت اور ان کو مصروف عمل رکھنے کے لئے قراقرم ایریا ڈویلمنٹ آرگنائیزیشن نے جو گزشتہ اَٹھائیس برسوں سے کام سر انجام دے رہی ہے وہ قابل صد آفرین ہے۔ ان کے لئے بہتر انتظامات کرنے پر میَں اعظم بھائی کا مشکور و ممنوع ہوں جو خصوصی افراد کے لئے روح رواں ہیں کاڈو گلگت بلتستان میں ایک فخر کا نام ہے کاڈو نے سابق عبوری وزیر اعظم کو مدعو کر کے ہنزہ کا نام روشن کیا اور نزہ کا حقیقی عکس اُن کو دکھایا۔

ہنزہ ۔ ترقیافتہ ممالک میں ٹکنالوجی کا استعمال معمول بن چکا ہے جبکہ ہمارے جیسے ترقی پزیر ممالک ٹکنالوجی تک رسائی کے لیے پریشان ہیں بلخصوص خواتین آن لائن پلیٹ فارمز تک خواتین کی رسائی اور آٹی ایکسپرٹ نادیہ کی زبانی اس پروگرام کو دیکھیے اور آج سے آن لائن آرنینگ شروع کریں
 


دنیا کی اس وقت کل آبادی سات ارب سے زائد ہے اور خصوصی افراد کی پاکستان میں سولہ فیصد آبادی ہے افسوس کہ مو جودہ حکو مت نے ایک بھی ان افراد کی نگہداشت کے لئے محکمہ کا قیام تو کُجا ایک اسسٹینیٹ ڈائیریکٹر کا تعائین تک نہ کر سکا۔ جی بی بھر میں جتنے بھی حصوصی افراد ہیں ان کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھینگے تاکہ ان کے لئے کوئی معقول وظیفہ کا اہتمام ہو سکے۔ انہوں نے مذید کہا کہ قراقرم ایریا ڈیویلپمنٹ کارگنائیزیشن کو مذید استحکام دینے کے لئے آئیندہ اے ڈی پی میں ایک کروڑ کی رقم مختص کی جائے گی تاکہ ان افراد کی بھلائی پر صَرف کریں جس کا میں وعدہ کرتا ہوں۔ علاوہ ازیں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر احمد مرزانے ہنزہ میں خصوصی افرد کی بہتر ی کے لئے دو منصوبوں کو ترقیاتی منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے ایک مرکزی ہنزہ اور دوسرا گوجال میں سرکاری سطع پر قائم کیا جائیگا۔

  اس موقع پر میر محفل کی حیثیت سے شیر عالم آنریری سیکریٹری دی شیعہ امامی اسماعیلی ریجنل کونسل ہنزہ نے کہا ہ کہ کاڑد کے منتظمین کی کوششوں کو مبارکبادپیش کرتا ہوں اس تقریب میں شرکت اور خصوصی افرد کی انفردی صلاحیتوں کو دیکھ کر ایک بار نہیں دوگناہ خوشی محسوس ہوتی ہے ہمارے سامنے کی تلخ تجربات ہیں کہ بہت سے ادارے وجود میں آئے لیکن فعال ہونے سے قبل ہی مِٹ گئے۔ خرد برد اور کرپشن کی نذر ہوئے لیکن قراقرم ایریا ڈیویلپمنٹ آرگنائیزیشن صدا بہار بھول کی مانند زندہ و تابندہ ہے اور روز بروز ترقی کے مناظر عبور کر رہی ہے اور اسی کی بدولت خصوصی افراد فیضیاب ہو رہئے ہیں اس قسم کے اقدامات جو کاڑد سر انجام دے رہی ہے یہ حقیقی اسلام کے اصول اور پیغام ہیں۔ایسے اقدامات سے والدین کے لئے سہارا اور اپنے آپ کو بھی تربیت دینے کا وسلیلہ بن سکتا ہے۔ جان عالم سابق چیر مین ضلع کونسل و  سابق چیر مین کاڑد نے اپنی تقریر میں کہا کہ اب سے 28سال قبل شرمہ سنٹر کے نام سے اد ارے کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ 



ہنزہ ۔ ہنزہ کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کے فقدان پے دلشاد بانو صوبایئ وزیر خاندانی منصوبہ بندی کا نوٹس۔

ہماری یہ نصب العین نہ تھی کہ ہم شرمہ کی پیداوار میں روز بروز اضافہ کریں اور عالمی منڈی تک اس کی رسائی کریں بلکہ ان خصوصی افرد کو مصروف عمل رکھیں اور ان کے لئے بھی فرصت کے لمحات خوشگواری سے بسر ہوں ہم اللہ کے حضور شکر گزاری کرتے ہیں کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے اور میَں امتیاز حسین قاضی سابق چیف سیکریٹری کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے اس مر کز کی عمارت کا سنگ بنیار نہ صرف رکھا بلکہ مالی تعاون بھی اُس وقت کیا اور بعد میں صوبائی حکو مت نے بھی وقتاً فوقتاً مالی مدد کی۔ سلطان مدد چیرمین کاڑد نے اپنی اپنی پروگرام کے شرکاء کا اظہار تشکر کے کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن آج عالمی سطع پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منایا جاتا رہا ہے۔ یہ دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ سال کے تین سو پینسٹھ ایام میں سے ایک دن ان کی بہبودی کے لئے اقدامات پر سنجیدگی سے غور و فکر کے لئے صرف کرتے ہیں تو کیا باقی تین سو چونسٹھ ایام حصوصی افرد سے غافل رہنا ہے۔ کاڑد وہ واحد ادارہ ہے جو خصوصی افرد کے لئے سال کے سارے دن ان کی فلاح و بہبود ی کے لئے کام کر رہی ہے تاکہ ان افرد کی معیار زندگی بہتر ہو سکے اور ان کے چہروں پر ہر وقت رونق اور مسکراہٹ ہو۔ ہماری معلومات میں یہ بات آئی ہے کہ ہنزہ میں بہت سے ایسے افراد اپنے گھروں میں بند ہیں ہماری کوشش ہے کہ مذید مراکز کا قیام عمل میں لا کر ان کی بھی بہبودی کے لئے کام کریں تاکہ ہنزہ کے کونے کونے تک کے یہ افراد فیضیاب ہوں۔ ہم حیدر آباد کے ان بزرگوں کا جنہوں نے کاڑد کی اس شاندار عمارت کی تعمیر کے لئے اراضی کو رضا کارانہ طور پر عنایت کیا۔ یہاں پہلے قبرستان تھا اور ہم ان کے جن کی ابدی آرام گاہ تھیں ان کی روح کی بلند درجات کے لئے بھی دعا گو ہیں۔اعظم خان جو کہ خصوصی افرد کے مر کز کے انچارج ہیں نے کہا کہ خصوصی افراد جو ہیں وہ  میرے لئے سب سے زیادہ مقدم ہیں گزشتہ 28 سالوں سے میں ان سے روزانہ ملتا ہوں۔یہ میرے لئے اپنے گھر کے کنبے کے افراد جیسے ہیں تو وہ میرے لئے آسمان پر سے ستارے اور تارے جیسے لگتے ہیں اور یہ دور میرے لئے اپنی زندگی کا سنہری دور ہے اور اس ر میں فخر و ناز کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔