منگل، 26 اکتوبر، 2021

گلگت ۔ جی بی پولیس نے گلگت میں کمنٹی پولیس سسٹم متعارف کرویا جسمیں علاقے کے معززین و عمائدین نے حلف اٹھایا





گلگت پولیس۔ 26اکتوبر 2021

انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کے خصوصی ہدایات اور وژن کی روشنی میں ضلع گلگت میں  مختلف تھانوں کے حدود سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے 78 معززین و عمائدین علاقہ نےڈی آٸی جی   گلگت رینج میاں ڈاکٹر سعید احمد سے بطور ممبر پولیس لیزان کمیٹی حلف لیا۔

اس موقع پر ڈی آٸی جی  گلگت اور  ایس ایس پی   گلگت نے ممبران پولیس لیزان کمیٹی سے ان کی جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی میں نمایاں کردار، نیک نام


ی اور قیام امن کی کوششوں کی تعریف کی۔ اور یقین دلایا کہ علاقائی سطح پر امن اور مثالی معاشرے کے تشکیل کے لئے ان کی ہر کاوش میں پولیس انکے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ ممبران پولیس لیزان کمیٹی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروئی،امن کے قیام میں پولیس کی مدد اور بین المسالک ھم آہنگی اور مسائل کو ابتدائی/محلہ سطح پر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پیر، 25 اکتوبر، 2021

استور ۔گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول ہرچو استور میں ایک روزہ مقامی طور پر تیار ہونے والی مصنوعات، پھلوں،ملبوسات اور دیگر اشیا کی ایک روزہ نماٸش کا افتتاحی تقریب



استور ۔غلام مصطفٰی سے 

گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول ہرچو استور میں ایک روزہ مقامی طور  پر تیار ہونے والی  مصنوعات، پھلوں،ملبوسات اور دیگر اشیا کی ایک روزہ نماٸش کا افتتاحی تقریب منعقد ہوٸی۔


تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق تھے جبکہ سٹلاٸٹ ڈاریکٹر محکمہ تعلیم استور جہانزیب خان دیگر متعلقہ آفیسران سکول انتظامیہ اور طالبات تقریب میں شریک تھیں۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا  کہ سکول انتظامیہ اور محکمہ تعلیم استور نے بڑا شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔


انہوں نے علاقے کی ثقافت ،راویتی مصنوعات،ملبوسات اور دیگر زرعی  اور گھریلوے آلات کی نماٸش کا اہتمام کرکے انہیں زندہ رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے جس پر میں محکمہ تعلیم اور سکول انتظامیہ ہرچو کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی ثقافت، راویتی ملبوسات، زرعی، گھریلوے آلات ، دیسی کھانےاور دیگر اشیا جو ناپید ہوتے جارہےہیں کو زندہ رکھنے کی کوشش کی ہے۔




 انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنی سطح پر علاقاٸی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے بھر پور کردار  ادا کرنا چاہیے۔ہماری ثقافت، ملبوسات، دیسی برتن، زرعی اور گھریلوے آلات دنیا میں ایک منفرد حیثیت رکھتے ہیں اور دنیا جہاں سے سیر وتفریح کے لیے آنے والے سیاح حضرات ہماری ثقافت اور دیگر اشیا کے دلداہ ہیں اور وہ بڑا شوق رکھتے ہیں اور گہری دلچسپی لیتے ہیں۔



لہذاہ ہم سب کو اپنی جگہ ان کی ترقی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس حوالے سے مضامین متعارف کرانے کی ضرورت ہے تاکہ نسل نو تک ہماری ثقافت،طرز معاشرت، روایتی ملبوسات، دیسی کھانوں  اور پرانے زراٸع زرعی اور گھریلوے  آلات سے روشناس ہوسکے۔بعد میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر مہمانوں نے سٹالز کا معاٸینہ کیا جہاں پرطالبات اور اساتذہ نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر استور نے سٹالز پر گہری دلچسپی لی اور طالبات کو شاباش دی۔


جمعرات، 21 اکتوبر، 2021

وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کے خصوصی احکامات پر ضلعی انتظامیہ نگر کے جانب سے رحمت اللعالمین کانفرنس انٹر کالج ہریسپوداس میں منعقدکیا گیا

نگر( بیورورپورٹ) وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کے خصوصی احکامات پر ضلعی انتظامیہ نگر کے جانب سے  رحمت اللعالمین کانفرنس انٹر کالج ہریسپوداس میں منعقدکیا گیا۔




 کانفرنس میں علاقے کے جید علما کرام کےعلاوہ اسماعیلی کمیونٹی کے واعظ اور اہلسنت برادری کے علما نے بھی شرکت کیاور خطاب فرمایا۔ 

کانفرنس میں علامہ شیخ مرزا علی ,علامہ فدا علی ایثار,شیخ اقبال توسلی, وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید منوا, ایوب وزیری اورآغا بہشتی و دیگر سیاسی افراد نے بھی شرکت کی۔


کانفرنس سے خطاب میں علامہ شیخ مرزا علی نے کہا کہ امت پیغمبر اکرم کی سیرت پر عمل پیرا ہوکے زندگی گزارے تو مشکلات کا خاتمہ ممکن ہے قرآن وعترت کو فالو کرتے ہوئے ایک قوم بننے کی اشد ضرورت اور مستقبل میں مہدی حکومت پوری دنیا میں ہوگی جس کی تیاری ابھی سے کرنا ہوگا.موجودہ حکومت نگر کو اپنا کوٹہ دے اور دیگر اضلاع کے برابر سہولیات فراہم کرے.


اپنے خطاب میں وزیرخزانہ جاوید منوا نے کہا کہ سیرت محمدی پر ہر شعبے میں عمل کرناپڑے گا اور ریاست مدینے کا قیام موجودہ حکومت کا منشور اور طلبہ و طالبات ویوتھ جدید علوم کے ساتھ دینی تعلیم پر زور دے انہوں نے نگر ضلعی انتظامیہ کو شاندار انداز میں میلاد کاننفرنس کی انعقاد پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور دیگر معاون اداروں کو بھی شاباش دی .علامہ شعیب قاضی نے اپنی مخصوص انداز میں سیرت پیغمبر پر تفصیلی بحث کی جبکہ فدا علی ایثار معروف اسماعیلی واعظ و دانشور نے زبردست انداز میں امت محمد کی مشکلات کو سیرت النبی پر چل کر ختم کرنے پر زور دیا اور دنیا کو ایک قوم بننے کی ترغیب دی اور اپنی منظوم کلام حضور پاک پیش کر کے پررونق محفل کو لوٹ لیا .

    کانفرنس کے آخر میں نعت تقریر اور کوئز مقابلہ جیتنے والے طلباء و طالبات میں انعامات و اسناد تقسیم کیے گئے۔ نیز کانفرنس کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے والے افسران کو بھی اسناد سے نوازا گیا۔کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین حیدر خان ,اسسٹنٹ کمشنر نگر اصغرخان, محکمہ زراعت ,لائیو اسٹاک,فشریز ,تعلیم ,ودیگر چیف ایڈیٹر روزنامہ انتساب انٹرنیشنل چوہدری اسد عباس ,پرنسپل میر عالم ,پروفیسر صادق علی ,اداروں کے آفیسران اجلال حسین ,ڈاکٹر الطاف حسین ,سید ابرار ,چیف آفیسران بلدیہ و ویسٹ منیجمنٹ فدا حسین اور محمد حسین ,ڈی ایچ او نگر ڈاکٹر علی اشرف ,اے ڈی او سکندرآباد کے صدر ارشاد حسین استاد الاساتزہ ریٹائرڈ مالک اشدر سمیت دیگر شعبوں کے اعلیٰ آفیسران سمیت سینکڑوں طلبہ وطالبات نے شرکت کی .

منگل، 19 اکتوبر، 2021

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم شہدائے کارساز انتہائی عقیدت انقلابی کے ساتھ پیپلز یوتھ سیکرٹریٹ علی آباد ہنزہ میں منایا گیا۔ جس میں پی پی پی ۔ پی وائی او۔ پی ایس ایف کے کار کنان نے شرکت کی۔



ضلع ہنزہ۔۔۔۔

 پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم شہدائے کارساز انتہائی عقیدت انقلابی کے ساتھ پیپلز یوتھ سیکرٹریٹ علی آباد ہنزہ میں منایا گیا۔ جس میں پی پی پی ۔ پی وائی او۔ پی ایس ایف کے کار کنان نے شرکت کی۔  18 اکتوبر 2007 کو قائد جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جلا وطنی کے بعد  وطن واپسی پر لاکھوں لوگوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تاریخ ساز استقبال کیا تھا اسی روز کراچی میں کارساز کے مقام پر بم دھماکے کیے گے۔ جس کا مقصد تھا بے نظیر بھٹو کو قتل کرنا تھا لیکن دھماکوں میں بے نظیر بھٹو تو محفوظ رہی لیکن  ان دھماکوں میں 177  کارکنان و جانثاران شہید ہوگئے۔  شہدائے کارساز  محترمہ بے نظیر بھٹو اور  موت کے بیچ  دیوار بن گئے تھے اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور قربانی اور جذبے کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ ان عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور دعائے مغفرت ادا کردی گئی۔ اور عزم کیا گیا کی ان شہداء کی نقشہ قدم پر چلتے ہوئے اس استعصالی نظام کے خلاف جدوجہد کریں گئے۔

  اور تباہی حکومت کی طرف سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور  لاقانونیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور بھر پور مذمت کر دی گئی ۔اس خطے کے عوام کو اب مشترکہ حکمت عملی بناتےہوئے عوامی، جمہوری معاشی اور انقلابی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے ایک فیصلہ کن جنگ لڑنی ہوگئی۔ اور سلیکیٹڈ حکمرانوں کو گھر بچنا ہوگا۔

جمعرات، 9 ستمبر، 2021

گلگت ۔گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، متعد د کاندار نرغے میں آگئے، ایل پی جی نرخنامے پر علمدرآمد نہ کرنے پر نصف درجن ایل پی جی ڈیلرز پر جرمانے، اشیائے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہول سیلرز، ریٹیلرز کو جرمانوں کے بعد نوٹسز جاری،


 


گلگت (پ ر) گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،

 متعد د کاندار نرغے میں آگئے، ایل پی جی نرخنامے پر علمدرآمد نہ کرنے پر نصف درجن ایل پی جی ڈیلرز پر جرمانے، اشیائے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہول سیلرز، ریٹیلرز کو جرمانوں کے بعد نوٹسز جاری، 


سبزی، فروٹس کے من مانے قیمتوں کی وصولی پر 12 سبزی فروشوں پربھاری جرمانے عائد کردئے گئے، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ شاہ خان، اختر حسین، میونسپل فورس اور سیکٹر مجسٹریٹ عالم حسین نے میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ و الگ الگ کاروائیوں میں درجنوں دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کیں، 

چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران، ایل پی جی کے نئے نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے،اشیائے خوردنوش، سبزی و فروٹس کو سرکاری نرخنامنے سے زائد منافع خوری پر زبردست کریک ڈاون کیا گیا، بدھ کے روزجاری آپریشنل کاروائیوں میں دو درجن کے قریب دکاندار نرغے میں آگئے، اس موقع پر سیکٹر مجسٹریٹس نے دکانداروں کو متنبہ کیاکہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں عوامی شکایات کا موقع نہ دیں، 


ضلعی انتظامیہ کے حکمنامے کی خلاف ورزی پر زمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے واضح رہے شہر میں خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ گزشتہ دو ہفتوں سے روزانہ کے بنیادوں پر کریک ڈاون جاری رکھی ہوئی ہے بد ھ کے روز کی کاروائی اس سلسلے کی کڑ ی ہے 


پیر، 23 اگست، 2021

گلگت ۔گندم سپلائی مکمل طور پر نیٹکو کا سپرد, نٹکو کو بحران سے نکالنے کے وزیراعلی نے نیے بسوں کی خریداری کے لیے فنڈ بھی دیا ہم ا کے مشکور ہیں ۔ صدر نیٹکو یونین فضل الٰہی

 

صدر نیٹکو یونین فضل الہٰی 


گلگت ۔

نیٹکو لیبر یونین کا ایک اہم اجلاس گلگت کے مقامی ہوٹل میں صدر یونین فضل الہی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں کار کنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 


اجلاس میں شاندار الفاظ میں وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان اور اس کی پوری کابینہ،چیرمین نیٹکو و چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محمد آصف خان کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر صدر نیٹکو لیبر یونین نے کہا کہ ان تمام  لوگوں کی ذاتی دلچسپی اور ہمدردی  کی وجہ سے قومی ادارہ نیٹکو تقریبا بحران سے نکل چکا ہے اور ادارے کو جدید بسوں کی خرید داری کے لیے  فنڈ بھی دے دیا ہے ،


گندم سپلائی مکمل طور پر  نیٹکو کا سپرد کیا ہے ۔ہم نیٹکو ملازمین اس کی مکمل طور پر حکومت اور گلگت بلتستان کے عوام کو یقین کے ساتھ  100% تسلی دلاتے ہیں کہ آپ کی ایک بھی بوری گندم ضائع نہیں ہوگی۔فضل الہی  نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سابقہ حکومت نے اس قومی ادارے کو 85 کروڑ کا مقروض بنایا جس کی وجہ سے ملازمین اور ادارہ شدید مالی بحران سے دوچار تھا ۔



اجلاس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان اور ان کی کابینہ کو اس بات پر بھی خراج تحسین پیش کیا کہ 50 سالوں سے قوم تتہ پانی میں ہر وقت سلائیڈنگ کی وجہ سے انتہائی سخت پریشانی اور عذاب میں مبتلا تھی،




وزیر اعلی اور اس کی ٹیم نے قوم اور ملک کو اس مسلسل مصیبت، پریشانی اور جان لیوا جگہ پر پل اور متبادل روڈ دے کر قوم کو اس عذاب سے نجات دلائی۔ وزیر اعظم عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ اس وقت گلگت بلتستان میں  عملدرآمد ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے تتہ پانی روڈ  کو آج تک پاکستان اور جی بی میں مختلف پارٹیوں کی حکومت رہی کسی نے بھی اس پر توجہ ہی نہیں دیا ۔

جو روزانہ کی بنیاد پر عوام اور سیاحوں کو موت کے منہ سے گزرنا پڑتا تھا اور کئی انسانی قیمتی جانیں ضائع بھی ہوئی ہے۔


  اور ملکی معیشت کو بھی بے پناہ نقصان ہوا تھا اور خاص طور پر گوہر آباد کی عوام کا سب سے بڑا اور اہم مطالبہ بھی یہی تھا جو وزیر اعلی نے عوام کی آواز اور مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے منظوری دے دی ہے اس پر بھی ہم ان کا انتہائی شکر گزار ہیں۔

ہفتہ، 17 جولائی، 2021

گلگت ۔گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ضلعی یونٹ کوندرپیش مسائل کے حل کیلئے حکام سے بات کرونگا، اور پیشہ وارانہ امور میں کوتاہی برداشت نہیں ۔ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور ۔




گلگت (سنینا )ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لائیں جائیں، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ عوام تعاون کریں، 


صفائی نصف ایمان ہے اپنے گلی، محلہ اور علاقے کو صاف ستھراء رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے گلگت شہر میں صفائی کی صورتحال می درپیش مشکلات کے تدارک کیلئے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر حکمت عملی قابل ستائش ہے ڈی ایم اوز، سپروائزر، اور سینیٹری ورکرز مشترکہ کاوشوں سے شہر کی صفائی یقینی بنانے میں مدد ملے گی.


 گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ضلعی یونٹ کوندرپیش مسائل کے حل کیلئے حکام سے بات کرونگا، اور پیشہ وارانہ امور میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی،

گلگت شہر صوبے کا چہرہ ہے چہرہ جتنا صاف ہوگا انتا ہی صحت مند، توانا اور پھلنے پھولنے میں مدد ملے گی یہ باتیں جمعہ کے روز چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر کے ہمراہ GB ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز کے ساتھ اہم اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے GB ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے پیشہ وارانہ ورکرزکے جانب سے روزانہ کے بنیادوں پر شہر کی صفائی کے بعد کوڑا کرکٹ کے ٹھکانے لگانے کیلئے کمپنی کے آپریشنل پلان پر تفصیلی بریفنگ دی،


 اور ڈسٹرکٹ منیجر سیف الدین سیف نے صفائی آپریشنل پلان پر عملدرآمد میں درپیش رکاوٹو ں کے حوالے بھی آگاہ کیا، بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر گلگت امیر تیمور نے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم سب ملکر شہر کی صفائی سمیت دیگر چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کریں گے اور گلگت شہر کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنانے کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے۔


مزید پڑھیے گا ۔

گلگت۔شہر میں کھانے کے نام پر زہر کھلانے کی ہرگز اجازت نہیں دونگا، اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈ منسٹریٹ میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور