بدھ، 18 نومبر، 2020

چلاس:دیامر 15 حلقہ 1 میں پوسٹل بلٹ پیپر کا نتیجہ میں تاخیر اور ردوبدل کا الزام۔شاہرا ہ قراقرم کی بندش

جی بی اے 15 دیامر 1 میں نتاٸج کہ تاخیر پر شاہرا ہ قراقرم پر احتجاج 

جی بی اے 15 دیامر 1 میں نتاٸج کہ تاخیر پر شاہرا ہ قراقرم پر احتجاج 


شفع اللہ قریشی چلاس سے  

نیوز ٹیکرز۔۔۔۔شاہراہ قراقرم تاحال بند/نیتجہ تاخیر کا شکار 


چلاس:دیامر 15 حلقہ 1 میں پوسٹل بلٹ پیپر کا نتیجہ  میں تاخیر اور ردوبدل کا الزام


چلاس:دو آزاد امیدوار اور پی ٹی آئی میں مابین تصادم کا شدید خدشہ، ذرائع 


چلاس:آزاد امیدوار محمد دلپذیر خان کے حامیوں نے شاہراہ قراقرم کو متعدد مقامات پر احتجاج کے باعث بند کردیا،


چلاس:شاہراہ قراقرم کی بندش سے سینکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے 


چلاس:شدید سرد موسم میں پھنسے افراد میں،بزرگ،بیمار، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،مسافر پریشان 


چلاس:فارم 47 کے بعد پوسٹل بلٹ پیپر میں واضح طور پر محمد دلپذیر خان کی برتری حاصل ہے،مظاہرین 


چلاس:دیامر 15حلقہ 1 سے لوگوں کی بڑی تعداد میں شہر کے اندر مٹر گشت،ذرائع 


چلاس:بلٹ پیپر کی گنتی میں دھاندلی کی گئی ہے،نتائج میں تاخیری کے ناکام ہتھکنڈے استعمال کیا گیا ل۔مظاہرین کا الزام 


چلاس:آزاد امیدوار حلقہ نمبر 1 دیامر 15دلپزیر کے حامیوں نے شاہراہ قراقرم دڑن سے لیکر گونر فارم تک مکمل بلاک کر دیا ہے 


چلاس:شاہراہ قراقرم پر احتجاجی دھرنا جاری ہے،انتظامیہ خاموش


چلاس:تیسرے نمبر والے کو کامیاب کرنے کیلئے پہلے اور دوسرے نمبر والے کے 500 سو سے زائد بلٹ پیپر ریجکٹ کررہے ہیں۔مظاہرین

ہنزہ۔ حلقہ چھ میں پرامن اور شفاف انتخابات کے لئے میں ریٹارنگ آفیسر ذولقرنین خان اسسسٹنٹ کمشنر گوجال اور اس کی ٹیم مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض آحمد

ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد

 

ہنزہ (ہنزہ ٹی وی  ) ہنزہ حلقہ چھ میں پرامن اور شفاف انتخابات کے لئے میں ریٹارنگ آفیسر ذولقرنین خان اسسسٹنٹ کمشنر گوجال اور اس کی ٹیم مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض آحمد۔  ریٹارنگ آفیسر ذولقرنین خان اسسسٹنٹ کمشنر گوجال اور ان کی ٹیم نے  دن رات محنت کی وجہ سے حلقہ چھ میں پرامن انتخابات ہوئے اس کے علاوہ تمام امیدواروں نے بھی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا عوام ہنزہ کی تعاون بھی رہی جس کے لئے میں ہنزہ کے تمام عوام کا بھی مشکور ہوں خاص کر میڈیا کا کردار بھی اہم رہا جس نے مناسب رپورٹنگ کی ضلعی پویس نے بھی الیکشن میں اہم کردار ادا کیا اور پورے حلقے میں سکورٹی فراہم کی تمام ڈپارمنٹس کے ملازمین نے بھی اپنا فرض بنایا ہیلتھ ڈپارمنٹ نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے میں اہم کردار ادا کیا ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے انتخابات کے بہترین انعقاد پر سب کا شکریہ ادا کیا

ہنزہ ۔ حلقہ چھ کے الیکشن کے نتائج ہمیں منظور نہیں ،ستائیس پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور بائیومیٹرک تصدیق کے لیے ہم نے درخواست دی گئی ہے ۔نور محمدآزاد امیدوار



ہنزہ۔اسلم شاہ

حلقہ چھ کے الیکشن کے نتائج ہمیں منظور نہیں ،ستائیس پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور بائیومیٹرک تصدیق کے لیے ہم نے درخواست دی گئی ہے،وفاقی وزرا الیکشن کی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نتائج پر اثرانداز ہوئے۔چپورسن اور شمشال جیسے دور علاقوں کے نتائج میں دیری معنی خیز ہے۔

نور محمد امیدوار برائے حلقہ چھ اور ساتھیوں کی پریس کانفرنس۔

حلقہ چھ ہنزہ کے آزاد امیدوار نو محمد،عزیز احمد،نیک نام کریم ، باقر تیحان اور ساتھیوں کا مشترکہ پریس کانفرنس میں حلقہ چھ ہنزہ کا مینڈیٹ چوری کرنے کا الزام۔

تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار حلقہ چھ ہنزہ کے آزاد امیدوارنور محمد کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہنزہ حلقہ چھ میں ان کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ، وفاقی وزراء الیکشن کی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے قومی سلامتی نوعیت کی اہم شاہراہ،شاہراہ قراقرم کو گھنٹوں بند کر کے الیکشن کا غیر قانونی اور غیر اخلاقی کمپین کی۔الیکشن سے پہلے احساس پروگرام کے فارم سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کئے گئے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  ہمیں الیکشن کے نتائج منظور نہیں ہیں اور ہم انصاف کے اصول کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہم نے ساتئیس سےزائد پولنگ اسٹیشن پر ری کاونٹگ کے لیے درخواست آر او کے پاس جمع کی ہے اور اس میں ہم نے بائیومیٹرک چیکنگ کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع  پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کی طرف شدید دباو ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ نیشنل ٹی وی چینلز پر قبل از وقت چھ ہزار لیڈ کی خبر دینا بھی اسی سازش کا حصہ ان چینلز کو بعد شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس موقع پر عزیز احمد نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں ہنزہ میں مقامی لیڈرشپ کو فروغ دینے اور ہنزہ کی وقار کو برقرار رکھنے کے لیے سفارشی ٹکٹ ہولڈر کی مخالفت کی ، ہم نے ہنزہ کی مفاد میں بڑے بڑے عہدوں کی آفر کو ٹھکرايا ہے آج ہنزہ کے عوام کی مینڈیٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ انہوں مزید کہا کہ ہمارے خلاف سرکاری مشینری کا بھرپور استعمال کیا گیا ماضی سے یہ طریقہ استعمال کیاجاتا رہا کہ دورافتادہ علاقوں کے نتائج کو روک کر الیکشن کے نتائج تبدیل کئے جائیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹ کو فارم پیتالیس نہ دیکر نتائج تبدیل کئے گئے جو کہ قوانین  کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پریس کانفرنس سے نیک نام کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہنزہ کی عوام خدمت اور حقوق کے لیے میدان میں اترے ہیں ہم نے غلط کو غلط کہا ہے اور کرتے رہیں گے اگر ہمارے خدشات غلط ثابت ہوئے اور الیکشن شفاف ہونے کا ہمیں یقین ہو گیا تو ہم ہنزہ کی تعمیر و ترقی کے بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے۔

اس موقع پر باقیر تیحان کا کہنا تھا کہ ہم سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ہم نے اس پارٹی کو آج اپنی محنت اور خلوص سے ہنزہ کا سب سے بڑا پارٹی بنایا ہے اور آج بھی ہم ہنزہ کی عوام کے حقوق کے لیے ہی برسرپیکار ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے مشترکہ طور پر ہنزہ کی عوام خاص پر جنہوں نے انھیں دیا ہو یا نہ دیا ہو سب کا شکریہ ادا کرتے ہو کہا کہ ہم ہنزہ کے غیور عوام جنہوں ہمیں خدمت کے لائق سمجھ کر ووٹ دیا ہو یا دوسرے  امیداروں کو ووٹ دیا ہو سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں اس جمہوری عمل میں حصہ لیا۔

منگل، 17 نومبر، 2020

ہنزہ ۔ راجہ شہباز ایک بہتریں سیاستدان اور نجیب کی کامیاب چال سے عبید اللہ بیگ کامیاب



تحریر سید اسد اللہ غازی 

عبید اللہ بیگ کامیاب امیدوار جی بی اے ہنزہ 

عبید اللہ بیگ کے چیف سپورٹر ندیم عالم ۔ جمال الدیں اورشیر احمد کے ہمراہ 

"کیا یہ ہے سیاست"

(میروں نے وزیر کو کیسے جیتایا )

الیکشن 2020 سے پہلے کوٸی نہیں جانتا تھا کہ ہنزہ میں پی ٹی آٸی اتنا مظبوط ہوچکا ہے ۔

 کہ وہ دس ہزار ووٹ بنک رکھنے والا ہنزہ کا سب سے بڑا پارٹی ہے ۔ کچھ لوگوں کو اس تو پتہ تھا کہ ہنزہ میں اس کی مقبولیت کا گراف اتنا اوپرگیا ہے ۔ 

سیاسی سوچ بوجھ رکھنے والے اپنے جگہ بنا نا چاہتے تو تھے ۔   مگر ہنزہ پی ٹی آٸی میں پرانے اور سرگرم کارکنان کی گرفت کی وجہ سے انکی دال نہیں گل رہی تھی ۔ عزیز احمد پی ٹی آٸی کے مخلص اور بانی رہنما تھے۔

 غازی تو اس پارٹی کو ہنزہ میں تعارف کروانے والے شخصیت ہیں ۔ نورمحد نے بھی پی ٹی آٸی کو مظبوط کر نے میں کثر نہیں چھوڈا ۔عبید اللہ بیگ کی شمولیت نے اس پارٹی کو بااثر بنا یا  ۔ 

سب اچھا جارہاتھا اتنے میں راجہ شہباز جو کہ ہنزہ میں سیاست کے ایک الگ باب ہیں نے اچانک اس پارٹی میں غوطا مارا پرانے کارکنا ں میں کھبلی سی مچی ۔ ان کے پاوں تلے زمین نکل گٸی اور کچھ وقت بعد پارٹی سے باغی ہو گٸے برششکی کہاوت ہے ہولم بش دین اولم بش ڈوم اتیمی۔ میں داد دونگا راجہ شہباز کو جس نے ایسا سیاسی چال چلا کہ وہ کارکنا ں جو اس کو پارٹی میں ڈمی کی طرح رکھنا چاہتے تھے ان کو ایسا روندھا کہ اب ان کےلیے آسمان بلند اور زمین  گہرا ہوگیا ۔ 

راجہ شہباز کو پرانے کاکن قبول نہیں کررہے تھے  ۔ پھر انہوں نے ایک ایسا گیم کھیلا کہ سب رن آوٹ ہوگٸے  اور راجہ نے اپنے لیے مقام بنا یا اس کے لیے اس نے نجیب اللہ بیگ کو استعمال کیا ۔ نجیب اللہ بیگ عزیز احمدکے ہوتےہوٸے گوجال سےٹیکنو کریٹ کی سیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔

 نجیب اللہ بیگ نےپلان کے مطابق عبید اللہ بیگ کو ٹکٹ ملنےپر فاروڈبلاگ بنوایا پریس کانفر س کی سوشل میڈیامیں آسمان سر پر اٹھایا مزید آگ پرتیل ڈالنے راجہ شہباز بھی ان کےساتھ ہوٸے ۔ پھر اسلام آباد یاترا ہوا ۔ اس دوران عبید اللہ بیگ نے ہوم گرانڈ پر بہت کام کیا۔

 کافی سارے سیاسی کارکن جو چڑھتےسورج کو سلام کرتے ساتھ ملا لیا کیوں کو اس کو عوامی مجموعہ چاہیے تھا ۔ اس میں ایسے فالتو کارکن  تھے جو خود کو بڑا رہنما کہا کرتے تھے مگر ا ن کے زاتی ووٹ کا بھی پتہ نہیں تھا ۔

 اس کے باوجود عبید اللہ بیگ نے خودکو کمزور سمجھا اور بے انتہا محنت کی کچھ اچھے مشیر بھی اس کو ملے ۔ انہوں نے ان کی رہنما ٸی کا بھی خوب فاٸدہ اٹھا یا ۔

میر فیملی نے  حکومت وقت سے معاملات طےکیے بیک ڈورسے وزیر فیملی کے عبید اللہ بیگ کی حمایت کی ۔ اور ن لیگ کو ایسے وقت میں بے یارو مد د گار چھوڈ دیا جب ان کی اس پارٹی کو سب سے زیادہ ضروت تھی ۔


خیر یہ سیاست ہے اسی کو سیاست کہتے ہیں ۔ انہوں نے راجہ شہباز کو پی ٹی آٸی میں انٹری کرنے کہا او ر اس کےزریعے اپنا دال بھی گلایا ۔

 راجہ شہباز نے  پی ٹی آٸی کے ایکٹیو  رہنما وں اور کارکناں  کو ایسے فارغ کیا جیسے مکھن سے بال ۔

 اب رہانجیب کی بات تو اس نے بھی سیاست میں سترنج والی چلا چل کراپنے لیے میدان صاف کیا ۔ 

جس وقت نور محمد اور ان کے ساتھی میڈ دی پریس میں تھے اپنا منشور پیش کر رہے تھے نجیب کو بھی اپنا ساتھی بتارہے تھے اس وقت نجیب نے عبید اللہ بیگ کے پبلین میں انٹری ماری ہار پہنیا گیا ۔ نجیب نے بھی خوب سیاست کی اود ثابت کیا کہ اس میدان میں وہ بھی سیاسی داو پیج جانتا ہے اب ٹیکنو کریٹ اور ایوان با لا  کی سیٹ راجہ شہباز  اور نجیب نے پکا کر لیا ۔ 

ان دونوں نے گوجال میں بہتریں کمپین کیا اور عبید اللہ بیگ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ پی ٹی آٸی نے شناکی اور گوجال میں خوب کمپین سے جیت اپنے نام کیا 

نو ر محمد اور ان کے ساتھیوں نے اپنا موقیف نہیں چھوڈا اور مقابلہ کیا اور 4500 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن پے آگٸے اس کا ہنزہ کو ہی فاٸدہ ہوگا اگر یہی ٹیم دیگر امیدوارں کے ساتھ ملکر اپوزیشن کا کردار ادا کریں ۔

کامل جان الیکشن میں کامیاب مہیم چلاٸی ان کے پاس رازق اوع علی شاہ جیسے مخلص ساتھی مگر وہ انتظامات میں مصروف رہے ہنزہ قومی اتحاد نے اپنے دفتر میں رش دیکھا ۔ ان کو لگا کہ سب ہمارے سپورٹر ہیں ووٹ بنک ہے ۔مگر ان میں زیادہ تر نے رازق ۔علی شاہ اور کامل جان کو ہی بنک سمجھا  ۔ گوجال میں الیکشن سے تین دن پہلے ایک سیاسی کارکن کی آگاہنی موت نےہنزہ قومی اتحاد کو بہت نقصان پہنچا یا ۔ 

کامل جان گزشتہ دس سالوں سے سیاست میں ہیں ہارجیت کو وہ اہمیت نہیں دیتے وہ خدمت کو ترجیعی دیتے ہیں ۔ امید ہے وہ عبید اللہ بیگ کو برپور سپورٹ دینگیں ۔

ظہور کریم نے پی پی کا کھویا ہوا مقام کافی حد تک بحال کیا وہ تیسرے نمبر پر رہے ۔ الیکشن کے نتاٸج پر رنجیدہ نہیں ہوٸیے انہوں نے کہا کہ میں سیاسی شخص ہو ں ۔ عوام کی خدمت میری اولین ترجیعی ہے اور میں عوام کی ہر دم خدمت جاری رکھونگا اور عبید اللہ بیگ صاحب جیت گٸے میں نتاٸج کو قبول کرتا ہوں ۔ ایک بہتریں سیاسی رہنما کا بہتریں عمل ہے ۔


اب ہنزہ میں پی ٹی آٸی کامیا ب ہوا ہے ۔

عبید اللہ بیگ پر اب الزامات کی برسات بھی کرےتو اس کو کوٸی فرق نہیں پڑھےگا کیونکہ وہ بغیر کسی دھاندلی کے جیت چکے ہیں انہوں نے پورےہنزہ میں عوام کو قاٸل کیا اور اس کو کہتےہیں بہتریں سیاستدان ۔ اس دوران جمال نے بھی بروقت میروں والی سیاست کرکے عبیداللہ بیگ کا دامن تھاما اور اچھے مشیر کی طرح سیاسی تجربہ ان سے شیٸرکیا ۔ ندیم عالم نے ناراضگی کو بلاجواز سمجھ کر عبید اللہ بیگ کے شانہ بہ شانہ ساتھ دیا ۔ پہلے دن ہی علی احمدنے پی ٹی آٸی ہنزہ کو عبید اللہ بیگ کا دست بازو بن کر سانس دیا ۔ اور ہر کارنر میٹینگ میں ساتھ گیا ۔ ایسے میں شیر احمد جو کہ عبید اللہ بیگ کے ہنزہ میں الیکشن مہیم کے شروع کرتے ہی ساتھ کھڑا ہو ا تھا سوشل میڈیا میں اس نے خو ب تشہیر کیا ۔ 

اب عبید اللہ بیگ پر باری زمہ داری ہے کہ دشمن کو بھی دوست بنا کر خود کو آٸندہ کے لیے مزید مظبوط بنا لے سابق حکمرانوں کی طرح یہ میرا سپورٹر ہے اور یہ مخالف ہے کی سیاست سے بالاتر ہو کر سب کی خدمت کریں ۔ 

سابق دو وزرا یٸے اعلی کا انجام سامنے ہے انہوں نے اقتدار میں آنے کے بعد تو کون والی حرکت کی اور عوام نے ووٹ سے میں تو عوام ہوں سے بر پور جواب دیا ۔

اتوار، 15 نومبر، 2020

گلگت (پ ر) فورس کمانڈر (FCNA) میجر جنرل جواد احمد نے پولیس الیکشن سیل کا وزٹ کیا.

 

گلگت (پ ر)  فورس کمان

فورس کمانڈر ایس سی این اے میجر جرنل جواد احمد کا جی بی میں وینگ اشٹیشن کا دورہ

ڈر (FCNA)  میجر جنرل جواد احمد نے پولیس الیکشن سیل کا وزٹ کیا. اس موقع پر آئی جی پی گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمان خان نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن سیل کا تمام اضلاع کے کنٹرول رومز کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے اور تمام اضلاع میں پولنگ کا عمل بہتر انداز میں جاری ہے.


 فورس کمانڈرمیجر جنرل جواد احمد نے پولیس الیکشن سیل کنٹرول روم کے عملہ کی کارکردگی کو سراہا.  انہوں نے مذید کہا کہ چاروں صوبوں سے پولیس اور دیگر اہلکاروں کا الیکشن ڈیوٹی کے لئے آنا خوش آئند ہے.  پولیس کی طرف سے سکیورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں اور پولیس الیکشن سیل کا تمام اضلاع کے ساتھ رابطہ بھی لائق تحسین ہے انشاء اللہ انتخابات پرامن اختتام پذیر ہونگے.

ہفتہ، 14 نومبر، 2020

ہنزہ ٹی وی کے کامل جان کے بیان کے الفاظ کی تردید سید اسد اللہ غازی



ہنزہ ۔سید اسداللہ غازی صحافی کالم نگار 



ہنزہ ( سید اسد اللہ غازی ) گزشتہ روز کامل جان امیدوار حلقہ 6 ہنزہ نے  ہنزہ ٹی وی  سے گفتگو  میں ہنزہ قومی اتحاد ہنزوکژ  ( خیضر آباد سے خنجراب ) کا مشترکہ فلیٹ فار م کہا اور میں نے متبادل لفظ کے طور پر بروشو کا لفظ استعمال کیا تھا ۔ اس لیے اس لفظ کی دوستگی کیا ہے اور اسکی خبر میں لفظ کی تردید کر ہا ہوں ۔بحیثیت صحافی کسی بھی فرد کے الفاظ من وعن بیاں نہیں کرتے بلکہ خبرکے انداز میں ترتیب دیتے ہیں ۔   


ہنزہ ۔ سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو عزت و احترام ہی ہنزہ کا اصل چہرہ ہے ۔

 کاملجان امیدوار حلقہ 6ہنزہ پرومو ۔ہنزہ قومی اتحاد


ہنزہ ۔ نورمحمد اورعبید اللہ بیگ کے قافلے کا آمنا سامنا خوشگوار انداز میں ۔ شاباش سیاسی قیادت 

 ہنز ہ۔ ( سید اسد اللہ غازی ) ہنزہ کے سیاسی قیادت سیاست کو خوب سمجھتے ہیں اور ہر  سیاستدان پواٸنٹ سکور کرنا بھی جانتا ہے ۔ وہ سیاست کو سیاست ہی سمجھتے ہیں ۔ اور تمام امیدوار ایک سے بڑھ ایک دانشور ہے ۔ بحثیت ہنزاٸی آپ سب پر فخرہے ۔رحمت علی کل ٹریکڑ پر بیٹھ کر ریلی نکالی ۔ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ کامل جان نے اپنے کارکن کے موت کے سوگ میں   پندہ سو گاڑیوں کا بڑا قافیلہ نکالنے کا شیڈول منسوخ کیا ۔ شیر غازی نے ماحول کی صفاٸی سمت سولاٸیز سیاست کی آگاہی سے متعلق چارٹ ڈسپلے کر کے عوام مشعور اجاگر کر نے کی کوشش کی ۔ پروفیسر ریاض نے شناکی سے اپنا قافیلہ سنٹر سے گزار اور اپنا منشور کے مطابق چلا کسی کے خلاف یا کسی کی کردار کشی نہیں ۔ عوامی ورکر ز پارٹی بھی نوجوانوں کو راغب کر نے میں کامیاب رہا ۔ سروفی جلسہ جلس کے حامی نہیں ان کا منفرد انداز سیاست ایک الگ باب ہے ۔ ق لیگ کے سنکندر احمد نے کامل جان کے حق میں دستبردار ہوٸیے اور کامل جان کو گوجا ل کا خیر خواہ قرار دیا ۔ مسلم لیگ ن زیادہ تر کارنر میٹنگز میں مشغول رہا ۔ احسان ایڈوکیٹ بھی اپنا سیاسی داو پیج چلا رہا ہے کل جلسہ جلو س کا آخری دن تھا ایسے میں نور محمد اور عبید اللہ بیگ کا قافلہ آمنے سامنے سے گزر ہوا اور ان ددنوں نے ہنزاٸیوں کا سر مخر سے بلند کرایا دونوں سخت سیاسی حریف ہونے کے باجود ایک دوسرے کو ہاتھ اٹھا کر سلامی دی ۔جو کہ سوشل میڈیا میں مقبول ہوٸیے ۔ یہی ہنزہ کا اصل چہرہ ہے ۔ اور تما م سیاسی کاکناں کو بھی یہ باے سمجھنی کی ضرورت ہے الیکشن ایک دن کے لیے ہوتا ہے پھر سے ساتھ بیٹھنا ہے ۔ جب ہمارے رہنما ایک دوسرے کو عزت دیتے ہیں سپوٹرز کو بھی عزت دینی چاہیے ۔ اختلاف راٸے ہر ایک کا بنیادی حق ہے اس کو تسلیم کرنا چاہیے ۔