جمعرات، 1 اکتوبر، 2020

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے وزیر اعظم پاکستان احساس سکالر شپ کے تحت یونیورسٹی کے طلبا کے لیے درخواستیں جمع کرنے کے لیے آن لائن پوٹل اوپن کرلیا،19اکتوبرتک درخواستیں جمع کرسکتے ہیں



قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت  بلتستان

مورخہ30ستمبر2020

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے وزیر اعظم پاکستان احساس سکالر شپ کے تحت یونیورسٹی کے طلبا کے لیے درخواستیں جمع کرنے کے لیے آن لائن پوٹل اوپن کرلیا،19اکتوبرتک درخواستیں جمع کرسکتے ہیں۔

دوسرے فیز میں یونیورسٹی نے دوہزار سکالرشپ حاصل کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے طلبا زیادہ سے زیادہ اپلائی کریں۔ ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے وزیر اعظم پاکستان احساس سکالر شپ کے تحت یونیورسٹی کے طلبہ طالبات  کوچائیے وہ نئے داخلہ لینے والے ہوں یاپھر پرانے طلبا جنہوں نے پہلے اپلائی نہیں کیاہے کے لیے آن لائن پوٹل اوپن کرلیاہے۔طلبا 19اکتوبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارقراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے وزیر اعظم پاکستان احساس سکالر شپ  کے دوسرے فیز میں آ ن لائن درخواستیں جمع کرنے سے متعلق پبلک ریلیشنز آفس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ پہلے فیز میں یونیورسٹی نے احساس سکالر شپ کی تعاون سے یونیورسٹی کے تاریخ میں ایک ساتھ سب سے زیادہ سکالرشپس تقسیم کئے ہیں۔ جس پر صدر پاکستان و چانسلر قراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عارف علوی،وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور احساس سکالرشپ پاکستان کے چیئرپرسن ثانیہ نشتر،چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کا خصوصی تعاون پر جتنا شکریہ ادا کی جائے کم ہے۔جن کی تعاون سے قراقرم یونیورسٹی کو سب سے زیادہ 916سکالرشپ ملے۔وائس چانسلر نے کہاکہ دوسرے فیز میں یونیورسٹی کا ٹارگٹ دوہزار طلبا کے لیے سکالرشپ حاصل کرنے کا ہے۔لہذا اس مقصد کے حصول کے لیے مقررہ تاریخ تاکہ طلبہ وطالبات چاہیے وہ نئے داخلہ لینے والے ہوں یاپھر پرانے طلبا جنہوں نے اپلائی نہیں کیاہے وہ زیادہ سے زیادہ آن لائن پوٹل کے ذریعے اپلائی کریں تاکہ مطلوبہ ہدف حاصل کیاجاسکے۔وائس چانسلر نے کہاکہ آن لائن اپلائی کرنے کے بعد طلبا ہارڈ کاپی یونیورسٹی کے فنائنشل ایڈ آفس میں جمع کرائیں۔آن لائن اپلائی کرنے کے بعد ہارڈ کاپی آفس میں جمع نہ کرانے کی صورت میں اپلائی تصور نہیں کی جائے گی۔لہذا مقررہ وقت گزرجانے سے قبل زیادہ سے زیادہ طلبا آن لائن اپلائی کریں اور ہارڈ کاپیاں یونیورسٹی کی متعلقہ آفس میں جمع کرانے کو یقینی بنائیں۔ 

سابق وزیراعلی صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہےکہ گلگت بلتستان میں الیکشن نہیں سلیکشن کی تیاریاں ہورہی ھے


گلگت(پ۔ر) سابق وزیراعلی صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہےکہ گلگت بلتستان میں الیکشن نہیں سلیکشن کی تیاریاں ہورہی ھے۔الیکشن پری پول ریگنگ کیلئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔وفاقی حکومت کی مداخلت کو نہ روکنا,مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی کوشیش پری پول الیکشن کی تیاریوں کا حصہ ھے۔وفاقی کٹھ پتلی حکومت گلگت بلتستان میں بھی کٹھ پتلی حکومت بنانا چاہتی ھے۔مارچ سے پہلے وفاقی سیلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں کہاکہ مشرف اور پیپلز پارٹی دور میں ملک آگ و خون کے دریا میں ڈوبا رہا مسلم لیگ (ن) ملک بھر سمیت گلگت بلتستان میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کی نئی مثال قائم کی گلگت بلتستان کے عوام نے الیکشن 2015 میں مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہوئے جو مینڈیٹ دیا تھا اس پر مسلم لیگ (ن) نے عوام سے کئے وعدوں سے بڑھ کر کارکردگی دیکھائی اور آج وفاقی حکومت ترقی کے اس تسلسل کو توڑ کر گلگت بلتستان کو ایک مرتبہ پھر پسماندگی کی طرف لے جانا چاہتی ھے۔عوام آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ایک مرتبہ پھر خدمت کا موقع دے ترقی اور خوشحالی کے مشن کو مکمل کرینگے۔سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے مزید کہاکہ تحریک انصاف نے انصاف کا لبادہ اوڑ کر ظلم ناانصافی کا ریکارڈ توڑ دیا اور غیرمنصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم سے پارٹی کا مکمل جنازہ بھی نکال دیا۔انہوں نے کہاکہ پی۔ٹی۔آئی نے جن کو ٹکٹ دیا ھے ان میں اکثریت ایسے امیدواروں کی ھے جھنوں نے 10 دن پہلے پارٹی میں شامل ہوئے ان میں دو یا تین امیدوار ایسے ھے جھنوں نے 2015 کا الیکشن لڑا ھے۔جہاں لوٹے جمع ھو ایسے اجتماع کو پارٹی نہیں کہاں جاسکتا ھے۔انہوں کہاکہ اشکومن میں بھی نومولود کو ٹکٹ دیا گیا جس کی وجہ سے دیگر حلقوں کی طرح اشکومن کے پارٹی ورکرز بھی پی۔ٹی۔آئی کو خیر باد کہنے لگے ہیں۔بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سکیرٹریٹ گلگت میں غزر حلقہ نمبر 1 غزر کے تحریک انصاف کے امیدوار عاطف سلمان اور سیکڑوں کارکنوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر کہاکہ عاطف سلمان اور ان کے تمام سپوٹرز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ الیکشن جیت کر غزر کے عوام کی پہلے سے بڑھ کر خدمت کرینگے۔

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ استور محمد طارق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹلیجنس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد




استور (منٹرینگ ڈسک )ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ استور محمد طارق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹلیجنس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں ایس پی استور جان محمد,اسسٹنٹ کمشنر استور شرجیل حفیظ وٹو,اسسٹنٹ کمشنر شونٹر حسین شاہ ,اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد تنویر احمد اور انٹلیجنس اداروں کے نمائیندے شریک تھے.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں گے اور جلوس کے رستوں کی صفائی ستھرائی کا کام قبل از وقت مکمل کیا جائے گا تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا کرنا نہ پڑے.ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ انتخابات کا موسم ہے اور ہماری تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل ہونی چاہیے تاکہ صاف وشفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے.انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز جو ریٹرننگ آفیسر کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں کو دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہر قسم کا تعاون اور مدد فراہم کیا جائے گا تاکہ بروقت صاف وشفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہوسکے.انہوں نے کہا امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور  حکومت کی عملداری کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا.ڈپٹی کمشنر نے تمام سیاسی پارٹیوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ ہر صورت صبر کا دامن اپنے ہاتھ سے جانے نہ دیں اور ماحول کو سازگار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ پرامن ماحول میں انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے

گلگت ۔ چیف الیکشن کمشنر کے جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں انتخابات میں کرو ایس او پیز پر عمل درآمداور الیکشن کمینشن آف پاکستان کے 2018 کے الیکشن میں واضح کرد ہ قوانین گلگت بلتستان الیکش 2020 میں من وعن نافز کرنے کا فیصلہ

گلگت  ۔ چیف الیکشن کمشنر کے جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں انتخابات میں کرو ایس او پیز پر عمل درآمداور الیکشن کمینشن آف پاکستان کے 2018 کے الیکشن میں واضح کرد ہ قوانین گلگت بلتستان الیکش 2020 میں من وعن نافز کرنے کا فیصلہ   



یکم اکتوبرکو چیف جسٹس گلگت بلتستان جناب جسٹس سید ارشد حیسن شاہ اور سینئر جج جسٹس جناب وزیر شکیل پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے مفاد عامہ پر لیئے گئے آز خود نوٹسز کی سماعت


 

*یکم اکتوبرکو چیف جسٹس گلگت بلتستان جناب جسٹس سید ارشد حیسن شاہ اور سینئر جج جسٹس جناب وزیر شکیل* پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے مفاد عامہ پر لیئے گئے آز خود نوٹسز کی سماعت کی نلتر روڈ کی خراب صورتحال پر معزز عدالت نے کہا کہ یہ ایک قومی اہمیت کا منصوبہ ہے اس سے گلگت کی ٹوریزم انڈیسٹری کا مستقبل وابسطہ ہے۔ اس پر ہونے والے کام کی رفتار کو تیز کریں معزز عدالت نے وزارت خزانہ اسلام آباد کو حکم دیا کہ اس منصوبے کے لیے درکار فنڈ کو فوری طور پر ریلیز کریں۔ معزز عدالت نے چیف انجینئر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایل سی کو حکم دیا کہ نلتر پائین سے نلتر بالا تک نیا روڈ کی تعمیر مکمل ہونے تک پُرانے روڈ کی مرمت کریں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

گگت شہر کو صاف پانی کی فراہمی کے کیس میں معزز عدالت نے چیف انجینئر واساء اور ڈائریکٹر گلگت ڈویلپمنٹ آتھارٹی کی اب تک کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ گلگت کے تمام ایریاز میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ جوٹیا ل اور کنوداس میں جہاں واٹر سپلائی کی لائن نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے وہاں فوری لائن بچھایا جائے۔ اور گلگت شہر کو فراہم کیا جانے والا پانی کی لیبارٹری ٹسٹ رپورٹ ہر ماہ عدالت میں جمع کرایا جائے ۔ 

گلگت بلتستان میں غیر معیاری اشیاء خوردنوش کی روک تھام کے لیے ہوم سکریٹری اور تمام اضلاع کے ڈی سی کو ان کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا ۔

گلگت شہر اور سکردو کو سردیوں میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے محکمہ برقیات اور سکریٹری فنانس کو ڈیزیل جرنیٹرز کے لیے رقم مختض کرنے کا حکم دیا۔ سکردو اور استور میں صحت کی سہولیات کے متعلق معزز عدالت نے بڑے ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی کا حکم دیا۔

ضلع غذر میں خودکشیوں کی وجوہات جاننے کے لیے سکریٹری سوشل ویلفیئر اور ڈی سی غذر کو مذہبی سکالرز اور سوشل ورکرز پر مشتمل کمیٹی بنا کر علاقے میں خودکشیوں کے خلاف شعور بیدار کرنے کا حکم دیا ۔معزز عدالت نے عوامی مسائل کو عدالت کے سامنے لانے پرایڈوکیٹ جنرل اور معزز سینئر وکلاء کے تعاون کا شکریہ آدا کیا ۔ اور امید ظاہر کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے آئیندہ بھی وکلاء عدالت سے تعاون کرینگے۔ عدالت نے کہا کہ معاشرے سے بُرائی کا خاتمہ اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہم سب کا فرض ہے۔.

قاٸد مسلم لیگ ن نواز شریف کے میڈیا میں بیانات پر پابندی


 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی چینلز کو پیمرا نے احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ نواز شریف کی تقریر یا بیان کو ٹی پر نشر نہ کریں، پیمرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق زیر التوا مقدمات کی سماعت تک کسی بھی ملزم کی تقریر یا بیان نشر نہیں کیا جائے

گا۔ نوٹیفیکیشن میں ٹی وی چینلز سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف ایک اشتہاری مجرم ہیں، عدالت کی جانب سے ان کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن سے پاکستان مسلم لیگ ن کے مختلف اعلیٰ سطحی اجلاسوں سے کئے جانے والے خطبات کا نوٹس لیتے ہوئے نواز شریف کے خطاب کو سرکاری اور نجی الیکٹرانک میڈیا پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے اور اخبارات میں ان کی تقریروں کے متن شائع کرنے پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے سوچ بیچار شروع کردی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو پارٹی کے تھنک ٹینک نے مشورہ دیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی طرح نواز شریف کے پاکستان میں خطاب کی اشاعت اور نشر کئے جانے پر پابندی عائد کردی جائے۔ تاہم پی ٹی آئی کے ذرائع نے اس قسم کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی تھی جبکہ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت کے وزیر مواصلات نے سابق وزیراعظم کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اب دیکھنا یہ کہ عمران خان سابق وزیر اعظم کے خلاف ملکی اہم راز افشان کرنے پر غداری کا مقدمہ درج کرتے ہیں کہ نہیں ۔ انکو مشیروں نے مشورہ دیا ہے کہ کسی شہری کی جانب سے قاٸد مسلم لیگ ن کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کراکر اسی بنیادپر میڈ یا میں ان کے بیانات پر پابندی آٸید کیا جا ٸیے 


ہنزہ ۔ جی یوآٸی ف کے مہناز ولی نے جنرل الیکشن میں ہنزہ سے کاغذات جمع کیے۔ عوامی حلقوں کی جاب سےان کے اس اقدام پر خوش آمدید



ہنزہ ۔(ہنزہ آن الٸن نیوز نیٹ ورک ) اس بار الیکشن میں سب سےزیادہ امیدوار سامنے آٸیے مگر ایک بھی خاتوں جس کا نام حلقہ 6 کے ووٹر لسٹ میں شامل ہو حصہ نہیں لیا ایسے میں جے یو آٸی ف کے  مہناز ولی جو کہ حلقہ تین کے ووٹر لسٹ میں شامل نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوٸیے ہنزہ سے جنر ل الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں اور عوام ہنزہ نے ان کو خوش آمد ید کہا ہے اور ان کی اس عمل کو خوب سراہا ہے ہنزہ میں خواتین کے جنرل الیکشن میں حصہ لینے کا ایک حوصلہ دیا ہے ۔ مہناز ولی اس سے پہلے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی ممبر بھی رہ چکی ہیں  ۔ ان کے خاندان کا ہنزہ سے گہرا تعلق اوررشتہ داری بھی ہے