اتوار، 11 اکتوبر، 2020

ہم تین سیٹوں کا حق رکھتے ہیں اگر ہنزہ کے عوام نے مجھے ووٹ دیا تو میں اضافی سیٹ کے لئے کام کرونگا میں روایتی سیاست سے ہٹ کر نوجوانوں کے لئے کچھ کرنے کے عزم ۔شیر غازی امیدوار براۓ گلگت بلتستان قانون ساز امبلی حلقہ 6 ہنزہ شیر غازی



بشکریہ کنجوت ٹوڈے 

ہنزہ( رحیم اللہ بیگ)ہنزہ حلقہ چھ کے آزاد امیدوار شیر غازی نے ہنزہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے الیکشن میں آنے کا خیال اس لئے آیا کہ کافی عرصے سے ہنزہ کی نمائندگی نہیں ہورہی تھی میرا پہلا کام ہنزہ کو اضافی سیٹ دلانا ہے آبادی کے عتبار سے ہم تین سیٹوں کا حق رکھتے ہیں اگر ہنزہ کے عوام نے مجھے ووٹ دیا تو میں اضافی سیٹ کے لئے کام کرونگا میں روایتی سیاست سے ہٹ کر نوجوانوں کے لئے کچھ کرنے کے عزم لے کر آیا ہوں دوسرا میرا مقصد ہنزہ کا فنڈ کو سہی معنوں میں خرچ کرنا ہے اس سلسلے میں ہنزہ سپریم کونسل کے نام پر ایک باڈی بنانا چاہتا ہوں ہنزہ سپریم کونسل کا کام صرف فنڈ ز کی تقسیم نہیں بلکہ ہنزہ کے حوالے سے قانون سازی کے لئے تجاویز اور ہنزہ کے لئے بہتر پالیسیز بھی بنانا ہوگا ،پروجیکٹ کی دیکھ بال بھی اس کی ذمہ داری ہوگی ہمارے نوجوان زیادہ پڑھے لکھے ہیں مگر ان کے معیار کے مطابق روزگار کے مواقعے نہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے میرا مقصد ان نوجوانوں کو گھر کے دہلیز پر روزگار فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں انٹرنیٹ اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا میرا منشور ہے نوجوانوں کو آن لائن روزگار کی طرف روغب کرنا اور ان کو وہ سہولیات دینا ہے ہم آن لائن شکایات سیل بنانا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کے پیچھے جانے کی ضرورت نہ ہو ، میرے منشور میں ماحولیات کے حوالے سے کام کرنا ہے گوجال میں صحت کے ایشوز کے حوالے سے کام کرنا چاہتے ہیں اس کےGazi . Com ویب سائٹ پر میرے منشور کا تفصیلی رپورٹ دیکھ سکتے ہیں بہت جلد اس کا پرنٹ بھی دستیاب ہوگا ویب سائٹ کے ردیعے اپنا منشور دینے کا بھی وجہ ہے ہنزہ میں شرح خواندگی بہت زیادہ ہے جن کے پاس سمارٹ فون ہے وہ باآسانی میرے منشور کا مطالعہ کرسکتے ہیں

ہفتہ، 10 اکتوبر، 2020

گلگت میں 16سالہ یتیم بچے کے ساتھ گن پوئنٹ پر جنسی زیادتی کا واقعہ


 

چلاس:(شفیع اللہ وریشی )گلگت میں 16سالہ یتیم بچے کے ساتھ گن پوئنٹ پر جنسی زیادتی کا واقعہ 


چلاس:ملزم وجاہت عرف منا نے یتیم  16 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے،گلگت پولیس 


چلاس:ملزم نے مسمی ش نامی بچے کیساتھ زبردستی زیادتی کے بعد قتل کی دھمکی،ذرائع 


چلاس:ملزم وجاہت نے بچے کو گن پوئنٹ پر اٹھا کر ضلع نگر کے علاقے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،


چلاس:جنسی زیادتی کا واقعہ گزستہ دنوں 29ستمبر کے شام کو پیش آیا ہے،گلگت پولیس 


چلاس:جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والا کم عمر ش نامی بچہ گلگت ورکشاپ میں کام کرتا تھا،ذرائع 


چلاس:متاثرہ افراد نے تھانہ ائرپورٹ گلگت میں ملزمان کیخلاف درخواست دائر کی ہے، گلگت پولیس 


چلاس:ملزم وجاہت عرف منا پولیس کانسٹیبل بشارت کا بیٹا ہے،ذرائع 


چلاس:پولیس کی جانب سے کاروائی میں تاخیری حربے،تاہم ملزم گرفتار نہ ہوسکا،ذرائع 


چلاس:درخواست دینے کے باوجود ملزم کیخلاف ایف آئی آر تک نہیں کاٹی گئی ہے،ذرائع 


چلاس:ملزم وجاہت عرف منا کی گرفتاری کے لیے چھاپہ جاری ہے، تھانہ ائرپورٹ عملے کا دعوی


چلاس:متاثرہ بچے کے فیملی کی وزیر اعلی گلگت بلتستان سمیت دیگر حکام سے انصاف کی اپیل،ذرائع

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع استور محمد طارق نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو جائزہ لینے کے حوالے سے گرلز ہائر سکینڈری سکول اور بوائز ہائی سکول گوری کوٹ کا دورہ



استور (غلام مصطفٰی )ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع استور محمد طارق نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو جائزہ لینے کے حوالے سے گرلز ہائر سکینڈری سکول اور بوائز ہائی سکول گوری کوٹ کا دورہ کیا.دورے کے موقع پر نائب ناظم تعلیمات ضلع استور جہانزیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر عمل درآمد تنویر احمد بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ ہم کرونا ایس او پیز پر عمل پیرا ہوکر ہی کرونا سے بچ سکتے ہیں.اس لیے لازم ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر سختی سے نہ صرف خود عمل کریں بلکہ طلباء کو بھی ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کریں.سکول میں طلباءوطالبات کو مناسب فاصلے پر بٹھایا جائے اور ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے سے پابند کیا جائے.اس کے علاوہ اگر کسی طلباء یا طالبات کو بخار یاکھانسی کی شکایت ہو تو سکول آنے سے روکا جائے اور تندرست ہوکر پھر سکول آنے کی اجازت دی جائے تاکہ دیگر طلباء متاثر ہونے سے محفوظ رہیں.انہوں نے کہا کہ سکول میں واش بیسن اور صابن کی سہولت فراہم کی گئی ہے طلباء کو ہاتھ بار بار دھونے کی عادت ڈالی جائے.تاکہ کرونا وائرس سے طلباء محفوظ رہیں.ڈپٹی کمشنر استور نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر گرلز ہائر سکینڈری سکول کی وائس پرنسپل کو شاباش دی.


جمعہ، 9 اکتوبر، 2020

سولہ نومبر کی صبح سورج پی ٹی آئی کی جیت کی نوید کے ساتھ طلوع ہوگا.اورتیس سال نگر کے ساتھ مزاق کرنے والی جماعتوں کو عوام نگر مسترد کرے گی ۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع نگر حلقہ4 آغا زوالفقار علی بہشتی



نگر(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف ضلع نگر حلقہ4 آغا زوالفقار علی  بہشتی نے کہا ہے کہ سولہ نومبر کی صبح سورج پی ٹی آئی کی جیت کی نوید کے ساتھ طلوع ہوگا.اورتیس سال نگر کے ساتھ مزاق کرنے والی جماعتوں کو عوام نگر مسترد کرے گی.یہ باتیں انہوں نے پارٹی ورکروں سے باقائدہ الیکشن کمپین مہم کی لائحہ عمل طے کرنے کے لئے رکھی ایک پروگرام جہاں سینکڑوں ٹائیگرز موجود تھے سے اپنی خطاب میں کیں .ان کا کہنا تھا کہ حلقہ4 نگر سے سیٹ جیت کر عمران خان کے جھولی میں رکھنے کے لئے عوام نے عندیہ دی ہے اور اب بھر پور ووٹوں کے زریعے عوام نگر عمران خان کے اعتماد کو سپورٹ کرینگے اور مدینےکی ریاست کا خواب کو شرمندہ تعبیر کرینگے.ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا لیڈر جعفر شاہ اور مستقبل کا وزیراعلی! سید جعفرشاہ ہے .بعض لوگوں کا اس بابت غلط فہمیاں پھیلانے میں کوئی صداقت نہیں ہے.اس موقعے پر خطاب میں سینئر رہنماوں عباس طائی .عباس علی .شیخ زاکر حسین .عباس سکندری .ایڈوکیٹ غلام عباس .شبیر حسین .سلیم باجواء.امیر حمزہ بزرگ رہنما .علی حیدر.عباس آزاد .عیسی! پاشا.شاہد منتظر.شفقت علی .آصف پاشا سمیت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا .اور آغا زوالفقار بہشتی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل.ساتھ دینے کا اعلان کیا.

گلگت بلتستان چیف کورٹ نے قراقرم کوآپریٹیو بینک لمیٹڈکوسٹیٹ بینک سے ضم کرکے گلگت بلتستان مائیکروفنانس بینک بنانے کاحکم دے دیا


 8اکتوبر.  20


گلگت بلتستان چیف کورٹ نے قراقرم کوآپریٹیو بینک لمیٹڈکوسٹیٹ بینک سے ضم کرکے گلگت بلتستان مائیکروفنانس بینک بنانے کاحکم دے دیا


گلگت(پ ر)چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے قراقرم کوپریٹو بنک لمیڈ کو سیٹٹ بنک آف پاکستان سے ضم کرکے گلگت بلتستان مائیکرو فنانس  بنک بنانے کا حکم دیدیا مزید  مالی سال 21_2020 کےلئے  مختص شدہ 4ملین کے فنڈ کو  استمعال کرنے اور بنک کے   نومنتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کا انعقاد  سمیت چیف سکریٹری کو   بطور صوبائی حکومت کم ازکم 80فیصد شیئر ہولڈرز کے شیئرز  خریدنے کا  بھی حکم دیکر 18صحفات پر مشتمل تفصلی فیصلہ سنایا   اور 18صحفات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس ملک حق نواز نے تحریر کیا معزز عدالت نے مزید اس امر کا  حکم دیدیا کی  قراقرم بنک لمیڈ کو سیٹٹ بنک آف پاکستان سے ضم کرکے گلگت بلتستان مائیکرو فنانس بنک بنانے  میں غیر ضروری مداخلت اور رکاوٹیں  پیدا کرنے والوں کو  نقصان اور پیدا صورتحال  کا ذمہ دار اور توہین عدالت کے مرتکب تصور  جائیگا اور معزز عدالت نے  قراقرم  بنک لمیڈ کے   شیئر  ہولڈرز کی رٹ پیٹشن کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردیا  تفصلات کمطابق  چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے قراقرم کوپریٹو بنک لمیڈ کو سیٹٹ بنک آف پاکستان سے ضم کر کے گلگت بلتستان مائیکرو فنانس بنک بنانے کے خلاف  قراقرم بنک کے شیئر ہولڈرز کی رٹ پیٹشن کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کیا  جبکہ قراقرم بنک لمیڈ کے ذمہ دارن کی پیٹشن کو منظور کر کے قراقرم کوپریٹو بنک لمیڈ کوسٹیٹ بنک آف پاکستان سے ضم کر نے کا حکم دیدیا اور معزز عدالت نے  فیصلے میں اس امر کا حکم دیا  کہ    قراقرم بنک کو   گلگت بلتستان مائیکرو فنانس بنک بنانے کے لئےچیف سیکریٹری اور سکیڑیری فنانس کو   فورا سٹیٹ بنک آف پاکستان کےلئے درکار  شرائط کو پورا کرکے ضم کرنے  اور  معاملے  کو عوامی مفاد عامہ قرار دیکر چیف سکیٹریری گلگت بلتستان کو بطور صوبائی حکومت کم از کم 80فیصد شیئر کو خریدنے سمیت  قراقرم بنک کو سٹیٹ  بنک سے ضم کر کے  گلگت بلتستان مائیکرو بنک کی تشکیل میں   غیر ضروری رکاوٹیں  پیدا کرنے والوں کو صورت حال کا ذمہ دار اور توہین عدالت کا مرتکب تصور کیا جائیگا  مزید چیف سیکٹریری گلگت بلتستان اور سیکٹریری فنانس کو فیصلے پر عملدآمد کے لئے  ذاتی دلچسپی لیکر سٹیٹ بنک آف پاکستان سے رابطہ کر کے معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کر دی جمعرات کے روز  معزز عدالت میں چیف جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دیوانی اور فوجداری پر مشتمل 29مقدمات پر فیصلہ دیکر نمٹایا اور3مقدمات پر فیصلہ محفوظ اور 6مقدمات کو قابل سماعت قرار دیکر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیا

بدھ، 7 اکتوبر، 2020

گلگت ۔ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ صفائی اور حفاظتی انتظامات کو باریک بینی سے جائیزہ لیا،

 



گلگت (بیورو رپورٹ)ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے جانب سے چہلم کی تیاریاں مکمل، انجمن حسینہ نگر روڈ بے نظیر چوک، امامیہ جامع مسجد روڈ، پونیال روڈ، ماڈل ہائی سکول امپھری سے زیارت تک جلو س کے راستوں کو کلیئر کردیا گیا، جلو س کے راستوں کو صفائی اور سکیورٹی کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے آج جمعرات کے روز  چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے اس سلسلے میں سکیورٹی اداروں نے چہلم کے جلوس کے گزرگاہو ں تک جانے والے تمام راستوں  اور دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفیسران کے ہمراہ جلو س کے راستوں کے معائینہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے چہلم کے سلسلے میں مرکزی جلوس کے راستوں کو ہر طرح سے کلیئر کردیے گئے ہیں سکیورٹی انتظامات، صفائی، بجلی، پانی سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا جارہا ہیانہوں نے بدھ کے روز آفیسران کے ہمراہ  چہلم کے مرکزی جلوس کے گزر گاہوں، انجمن حسینہ نگر، بے نظیر چوک، امامیہ جامع مسجد روڈ، زیارت امپھری روڈ کا تفصیلی دورہ کیا اپنے دورے کے موقع پر صفائی اور حفاظتی انتظامات کو باریک بینی سے جائیزہ لیا، اس موقع پر گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، محکمہ برقیات، روڈ منٹینینس،اور واسا کے زمہ داروں کو ہدایات دیں کہ وہ جلوس کے گزرگاہوں کو ہر طرح سے کلئیر کریں اور سکیورٹی انتظامات کو بہتر بناتے ہوئے چہلم کے موقع پر عزاداروں کو حفاظت یقینی بنایا جائے، بعد ازاں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے میڈیا کے لئے جاری بیان میں کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے مکمل تیاری کر لی ہے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں چہلم کے موقع پر پولیس، پیرا ملٹری فورسز ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے

گلگت ۔شہر میں خود ساختہ مہنگائی، گرانفروشی، اور سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری رہے گا ترجمان لوکل گورنمنٹ و میونسپل کارپوریشن گلگت مظہر علی مغل




گلگت (ہنزہ ٹی وی) ترجمان لوکل گورنمنٹ و میونسپل کارپوریشن گلگت مظہر علی مغل نے کہا کہ شہر میں خود ساختہ مہنگائی، گرانفروشی، اور سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری رہے گا ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے قیادت میں، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی،میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس، سیکٹر مجسٹریٹس ذوالفقار علی، قندیل زہرا، شہر باز علی میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ روزانہ گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری  ہے قانون کی خلاف ورزی کفرنے والوں کے خلاف کوئی رعائت نہیں ملے گی بیکری اور گوشت کے قیمتیں بڑھانے کے لئے اخباری بیانات کار سرکار میں مداخلت ہے یہ باتیں بدھ کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اخباری بیانات سے قیمتیں نہیں بڑھائی جاتی، اس کیلئے مارکیٹ کا جائزہ لیکر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا بیکری مالکان اور گوشت کے قیمتوں کے تعین کیلئے کام ہورہاہے بہت جلد چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے منظوری سے نظر ثانی ریٹ جاری کردیں گے بعد ازاں انہوں نے میٹ انسپکٹر کے خلاف روز روز اخبارات میں بیانات سمجھ سے بالاتر ہے تاجر راہنما سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے ساتھ رابطہ میں رہیں تاکہ انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم رہنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم  ایک محنتی، ایماندار اور رحمدل آفیسر ہے انکے خلاف باتیں محض غلط فہمی کا نتیجہ ہے تاجروں اور میٹ انسپکٹر کے درمیان غلط فہمیوں کے خاتمے کیلئے کوشش جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ بہت جلد ایڈ منسٹریٹر تاجروں اور میٹ انسپکٹر کے درمیان غلط فہمی کا خاتمہ کریں گے اس سلسلے میں جلد راہ ہموار کرونگا۔