پیر، 15 جون، 2020

گلگت ۔قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر)محمد شفیع نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین منافقانہ سیاست کررہے

پریس ریلیز
گلگت(پ۔ر)قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر)محمد شفیع نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین منافقانہ سیاست کررہے ہیں۔نگران وزیراعلی لئے ان سے باضابطہ طور پر مشاورت ہوئی ہے۔امجد حسین جج عمر اور جج عالم کے لیے 2 مہینے سے کام کررہے تھے۔چونکہ میرا تعلق مذہبی جماعتوں سے ہے اس لیے میں نے ان ناموں کو لسٹ میں ڈالا جو مذہبی جماعتوں نے دیئے۔میں اسلامی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین کی حمایت کے بغیر کسی کا نام ڈال نہیں سکتا تھا۔جج عمر اور جج عالم کے لیے دونوں مذہبی جماعتیں رضا مند نہیں تھیں.۔امجد کے  فرمائشی نام ڈالنے کے لیے میں نے امجد سے تحریری طور پر نام مانگے تو امجد نے تحریری طور پر نام دینے سے انکار کر دیا۔نگران وزیراعلی کے حوالے سے امجد روز اول سے منافقت کررہے ہیں۔شاہد اللہ بیگ کے خلاف انجمن امامیہ کو بھی امجد ایڈوکیٹ نے یہ کہہ کر اکسایا کہ اپوزیشن لیڈر غیر شیعہ شخص کی سپورٹ کررہا ہے۔جبکہ اس وقت کوئی لسٹ فائنل ہی نہیں ہوئی تھی۔اس وقت میں نے شاہد اللہ بیگ کی نہ حمایت کی تھی اور نہ ہی مخالفت بعد میں مذہبی جماعتوں نے شاہد اللہ بیگ کے نام پر اعتراض کیا تو میں نے شاہد اللہ بیگ کا نام ڈالا ہی نہیں۔جب میں نے امجد سے کہا کہ میں مذہبی جماعتوں کے فیصلے کا پابند ہوں تو امجد نے یہ کہہ کر مذہبی جماعتوں کی توہین کی کہ یہ فٹ پاتھی جماعتیں ہیں ان کی نہ سنیں. نگران وزیراعلی کے حوالے سے پہلی نشست امجد ایڈوکیٹ کے دفتر میں ہوئی تھی اس کے بعد 2 دفعہ ٹیلی فون جاوید کے ذریعے رابطہ ہوا تو تحریری نام مانگے تو انکار کیا۔جب وزیراعلی کے ساتھ میٹنگ میں لسٹیں فائنل کرنے جارہے تھے اس وقت رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا نمبر نہیں لگا تو میں وزیراعلی اور اورنگزیب ایڈوکیٹ کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کے ممبر اسمبلی جاوید حسین سے رابطہ کیا اور ان کو ذمہ داری دی کہ وہ فورا امجد سے رابطہ کرکے تحریری طور پر پیپلز پارٹی کے کنڈڈیٹ کا نام بیج دیں.۔تهوڑی دیر بعد جاوید نے امجد کا پیغام پہنچایا کہ اپوزیشن لیڈر جو بھی نام دیگا وہ ہمیں قبول ہیں ہم تحریری طور پر کسی کا نام نہیں دے رہے ہیں۔نگران وزیراعلی کے لیے تمام اپوزیشن ممبران سے بھی رابطہ کیا ہے. جاوید حسین،کاچو امتیاز اور نواز خان ناجی نے جو نام تجویز کیے تھے وہ بھی لسٹ میں شامل ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے صدر امجد ایڈوکیٹ نے نگران وزیراعلی کے حوالے سے منافقت کی انتہا پر پہنچ چکے ہیں۔نہ جانے امجد حسین کس ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں۔کبھی انجمن امامیہ کو شاہد اللہ بیگ کے خلاف اکسا رہے ہیں تو کبھی مذہبی جماعتوں کو فٹ پاتھی جماعتیں کہہ کر علماء کی توہین کر رہے ہیں۔امجد حسین کے منافقانہ رویے پر بہت افسوس ہوا کہ ایک سیاسی جماعت کے صدر کو اس طرح جھوٹ کا سہارا نہیں لینا چاہیے تھا۔اس کے حمایت یافتہ ججز کا نام نہیں آیا تو اس میں غلطی امجد ایڈوکیٹ کی ہے۔اگر وہ منافقت نہیں کرنا چاہتے تھے تو جج عمر اور جج عالم کے نام تحریری طور پر دیتے میں ان کے نام شامل کرنے کے لیے تیار تھا۔اس معاملے میں جس کسی کو بھی شک ہے تو ممبر جی بی اسمبلی جاوید حسین سے تصدیق کریں.

جاری کردہ
ترجمان
اپوزشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں