پیر، 15 جون، 2020

ہنزہ تمباکو سموک فری مہیم کا آغاز


حکومت گلگت اور فلاحی اور  سماجی ادارہ  سیڈو گلگت بلتستان کا مشترکہ مہم تمباکو سوک فری گلگت بلتستان کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال علی آباد ہنزہ کو ڈاکٹرممتاز احمد  ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ضلع ہنزہ نے تمباکوسموک فری قرار دیکر باقاعدہ افتتاح  کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز احمد ڈپٹی ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ بچوں کو تمباکو نوشی سے دور درکھنے کے جاری مہم گلگت  بلتستان کے عوام اور نوجوانوں کے لیے بہت اہم ہے اور معاشرے کی بہتری کے لیے نہایت اہمیت کاصل ہے۔ 
اس موقع پر عزیز کریم سی او سیڈو نے کہا کہ بچوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے گلگت بلتستان میں برسرپیکار ہیں اور حکومت کی تعاون سے ہم نے گلگت بلتستان حکومت کی تعاون سے اس مسلے پر گلگت بلتستان اسمبلی سے قانون سازی کی ہے۔
ہنزہ پریس کلب کے صدر رحیم اللہ بیگ نے کہا کہ نئی نسل کو تمباکو نوشی جیسے لعنت سے بچانے کے لیے یہ مہم بہت ہی اہم ثابت ہو رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں