ہفتہ، 20 جون، 2020

لاہور بادامی باغ سبزی منڈی میں بھتہ خوری غنڈہ گردی قتل و غارت فائرنگ معمول

لاہور بادامی باغ سبزی منڈی میں بھتہ خوری غنڈہ گردی قتل و غارت فائرنگ معمول
*Special Report*
لاہور ایشیا کی سب سے بڑی سبزی منڈی بادامی باغ میں سالوں سے بھتہ خوری پر قتل بھی ھوچکے ہیں غنڈہ گردی معمول ھے سبزی منڈی کے اطراف داخلی و خارجی راستوں پر بدمعاشوں نے اپنے بندے بٹھائے ھوئے ہیں جو پک اپ، لوڈر رکشوں، تانگہ ریڑھی اور ریڑھی لگانے والوں سے بھتہ لیتے ہیں اسی بھتہ کی جدوجہد میں متعدد بار فائرنگ اور قتل ھوچکے ہیں تمام آڑھتوں پر جدید اسلحہ اور کرائے کے قاتل اشتہاری موجود ہیں تعلقات سبزی و فروٹ اور تمام قسم کی نوازشات اعلیٰ افسران کی خاموشی کا سبب ہیں انہی نوازشات کیوجہ سے معمولی انسپکٹر و چوکی انچارج ایک ٹیلی-فون پر معطل و کلوز ھوجاتے ہیں چند آڑھتیوں نے جیب تراش، چھری مار، پتھر گروپ رکھے ھوئے ہیں جو نئے آنے والے بیوپاری حضرات ڈرائیور حضرات سے لوٹ مار کرتے ہیں اور آڑھتیوں کو حصہ دے کر پولیس سے بھی محفوظ رہتے ہیں موبائل چور گینگ بھی بڑے پٹھان آڑھتی پال رہے ہیں اور موبائل چوری کروا رہے ہیں
موٹر سائیکل چور، رکشہ چور گینگ آڑھتیوں کے اشاروں پر غریب مزدور کی روزی چھین لیتے ہیں نوسرباز گینگ نوسربازی کرکے سبزی منڈی میں آئے خریداروں کو کنگال کردیتے ہیں، متعلقہ پولیس مہتمم انچارج و اہلکاران پیسے اکٹھے کرنے میں مصروف اور افسران کی فرمائشیں پوری کررہے ہیں عام شہری شکایت کرنے جب متعلقہ تھانہ یا چوکی میں چلا بھی جائے تو بہلا پھسلا کر چلتا کردیا جاتا ھے 


 انٹیلیجنس ادارے سب اچھے کی رپورٹ پر خاموش ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں