پیر، 8 جون، 2020

ہنزہ ۔پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا انتظامیہ نوٹس لے سیاسی نماٸندوں نے علاقے کا بیڈھ غرک کر کے رکھا ہے راجہ سخی مسلم لیگ ن فاروڈ بلاگ ہنزہ

پاکستان مسلم لیگ نون فارورڈ بلاک کی سینئر نائب صدر راجہ محمد سخی نے  میڈیا میں جاری بیاں میں کہا کہ حسن آباد نالے میں سیلاب  کے بعد علی آباد کو پینے کے صاف پانی کے دونوں لائنز گریٹر واٹر اور چار انچ لائن بھی تباہ و برباد ہو چکی ہے. کئی گزرنے کے باوجود بھی پینے کا پانی بحال نہ ہوسکا.  انہوں نے کہا کہ علی آباد ضلع ہنزہ کا ہیڈ کوارٹر ہے اور یہاں تقریبا ساڑھے چار ہزار سے زیادہ گهرانے آباد ہیں . جن میں  سرکاری دفاتر بھی شامل ہیں. ڈپٹی کمشنر ہاؤس, اسسٹنٹ  کمشنر ہاؤس, تحصیلدار ہاؤس سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھی علی آباد میں واقع ہے. گزشتہ ہفتے سے پانی نہ ہونے کی وجہ سے علی آباد میں پینے کے صاف پانی کا بحران کا سامنا ہے. سرکاری محکموں میں تو پانی کے ٹینکر کے ذریعے پانی مہیا کیا جا رہا ہے لیکن علی آباد کی بیشتر آبادی شاہراہریشم سے نیچے یا اوپر رہتی ہے جہاں ٹینکر یا باؤزر کے ذریعے پانی لے جانا ممکن نہیں ہے. اس لیے علی آباد کی بیشتر آبادی بوند بوند پانی کے لئے ترس رہی ہے.محل سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں نے 2015 کے امتحانات میں علی آباد کی عوام کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آئیں گے تو ان کے پینے کے صاف پانی  کے لیے کوئی بڑا منصوبہ تحفے میں دیں گے. لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ 5سال گزرنے کے باوجود بھی کبھی محل سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں نے علی آباد کا رخ تک نہیں کیا اور نہ ہی اپنے وعدے وفا کیے جس کی وجہ سے آج علی آباد میں پانی کے سنگی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. راجہ محمد سخی نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ اور ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا جنگی بنیادوں پر نوٹس لے اور پینے کا پانی جلد سے جلد بحال کرائی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں