جمعرات، 25 جون، 2020

ہنزہ . جدید ترین وینٹیلٹر علی آباد ہنزہ سول ہسپتال میں انسٹال کردیا گیا .ڈی سی ہنزہ فیاض احمد چیف سیکڑیری ،فورس کمانڈر اور رفاعی اداروں کا مشین کی فراہمی پر مشکور

ہنزہ . (سید اسد اللہ غازی)کویڈ 19 ایمرجنسی میں پہلی بار ہنزہ میں جدیدترین  وینٹیلیٹر انسٹال کیا گیا .اس مشین کو ایک رفاعی ادار نے گلگت بلتستان حکومت کو عطیہ کیا تها . چیف سیکٹریر ی اور فورکمانڈر گلگت بلتستان کے حکم پر علی آباد سول ہسپتال میں انسٹال کیا گیا ہے .اس مشین کو کوریا سے برآمد کیا گیا ہے . جو کہ اب تک کا سب سے جدید مشین ہے اس میں چار الگ الگ خصوصیات ہیں کورنا وائرس کے مریض کو جب وینٹیلٹر  کی ضرورت ہوگی تو یہ بہترین نتائج فراہم کریگی اس کے علاوہ عام مریض یا حادیثات کے زخمیوں کے لیے بهی کار آمد ہوگی . اس مشین کو انسٹال کرنے کے لیےکراچی سے بائیو انجنئیرز ماہریں کو بلوایا گیا تها اور انہوں نے بغیر کسی چارجیز کے اس وینٹیلڑرکو انسٹال  کیا اور عملے کو بهی تربیت فراہم کی . اس کے علاوہ ای اینڈ ٹی سپشلسٹ ڈاکڑ طارق شریف بهی کویڈ 19 ایمرجنسی میں اپنے خدمات فراہم کرنے ہنزہ آئیے ہوئے ہیں . ڈیپٹی کمشنر ہنزہ کو ڈی ایچ او ہنزہ اور بائیو انجنیرز نے اس مشین کے حوالے سے مکمل بریفینگ دی .ڈی سی ہنزہ فیاض احمد نے چیف سیکڑیری گلگت بلتستان اور فور کمانڈر کا اس مشین کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اور رفاعی ارادہ جس نے مشین فراہم کیا ان کا اور بائیو انجینر ز کو ہنزہ بیجهنے والی این جی او کا بهی خصوصی شکریہ ادا کیا . علی آباد سول ہسپتال اور قرطینہ سنڑ کریم آبادکے ڈاکڑوں نے ڈی سی ہنزہ کو ضلع میں کرونا وائرس صورت پر مکمل تفصیل سے آگاہ کیا اس سلسلے میں درپیش مسائل اور ان حل کے بارے میں تجاویز بهی دی ڈی سی ہنزہ نے ہیلته عملے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں